بیف آملیٹ

In عوام کی آواز
April 16, 2021
بیف آملیٹ

بیف آملیٹ

اجزاء

انڈے 2

گاۓ کا قیمہ 100 گرام

ٹماٹر 1 درمیانہ

سویا ساس 1 کھانے کا چمچ

کوکنگ آئل 1 کھانے کا چمچ

لہسن 2 جوۓ( کوٹا ہوا)

پیاز 1 درمیانہ

ہری مرچ 1

کالی مرچ 1/2 کھانے کا چمچ

دیسی گھی 1 کھانے کا چمچ

نمک 1/2 کھانے کا چمچ

بنا نے کا طریقہ:

قیمے میں نمک اور سویا ساس ملا کر رکھ دیں۔ اب دیسی گھی میں لہسن کو 20 سیکنڈ کیلیے بھونیں۔اب اس میں قیمہ ڈال کر بھونیں اور پھر ٹماٹر ڈال دیں۔اس کے بعد کچھ پانی ڈال کر قیمہ کو دم دیں تاکہ قیمہ گل جائے۔قیمہ جب تیار ہو جائے تو کچھ دیر ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں کٹی ہوئ پیاز اور پھینٹے ہوئے انڈے، کالی مرچ ، ہری مرچ ڈال دیں۔ فرائ پین میں آئل گرم کریں اور تیار شدہ قیمہ اور انڈے کے مکسچر کو فرائ پین میں ڈال دیں۔4۔3 منٹ میں بیف آملیٹ تیار ہو جانے پر پلیٹ میں نکال کر صبح ناشتے میں مزے سے کھایں۔

1 comments on “بیف آملیٹ
Leave a Reply