وٹامن جس کو ہم اردومیں عام طور پرحیاتین کہتے ہیں۔ یہ غذا میں شامل انسانی جسم کو تندرست و توانا بنانے اوربیماریوں سے بچانے کا کام کرتے ہیں۔ یہ عام طورپرپھلوں اور سبزیوں میں موجود ہوتے ہیں اور بیماری کی صورت میں انجیکشن کے زریعے جسم میں منتقل کیے جانے ہیں۔ عام طور پر وٹامنز اے،بی،سی،ڈی،ای اور وٹامن کے کا زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ کون کون سے وٹامنز کن کن اشیاء میں پائے جاتے ہیں اور ان کے فوائداور نقصانات کیا ہیں۔
وٹامن اے(A)
یہ وٹامن گھی،مکھن،گاجر،انڈا،مچھلی،کلیجی،جانورں کی چربی اور دودھ سے بننے والی اشیاء میں موجود ہوتا ہے۔ یہ وٹامن آنکھوں کی نظرکے لیے بہت مفید ہے۔ اس وٹامن سے پھیپھڑوں کی بیماری کا علاج ہوتا ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اس کی وجہ اس کا چربی میں شامل ہونا ہے۔ اس لیے بچوں کے علاج کے لیے ڈاکٹر سے رہنمائی ضروری ہے۔
وٹامن بی(B)
بہت ہی مفید یہ وٹامن اپنی بہت سی قسمیں رکھتا ہے۔ یہ وٹامن گائے کے دودھ،پتوں والی سبزیاں،سورج مکھیا،پالک اور گری دار میوں میں پایا جاتاہے۔ اس وٹامن کی زیادتی جسم کو نقصان نہی پہنچاتی کیونکہ یہ چربی میں شامل نہیں ہوتا اور جسم کے پانی سے حل ہوکر نکل جاتا ہے۔ لیکن اس کی کمی سے جسم تھکا رہتا ہے اور بھوگ بھی کم لگتی ہے۔ اور جسم میں خارش بھی پیدا ہوتی ہے۔
وٹامن سی(C)
یہ وٹامن بہت بڑی مقدارمیں آملہ میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ پھلوں میں جیسے سنگترے،مالٹےاور لیموں میں پایا جاتاہے۔ یہ جسم کی خوبصورتی کو اُبھارتا ہے اور بالوں کی نگہداشت بھی کرتا ہے۔ اس کی کمی سے جسم میں کیلشیم کی کمی واقع ہوتی ہے۔ تھکن اور ہڑیوں میں درد اس کی کمی کی نشانی ہے۔
وٹامن ڈی(D)
یہ وٹامن مچھلی،انڈے،دودھ اور مکھن میں اپنی زیادہ مقدار رکھتاہے۔ اس کے علاوہ یہ بادام انڈے کی زردی اور خشک میوؤں میں موجود ہوتا ہے۔ سورج سے آنے والی روشنی بھی اس کا سبب ہے۔ یہ بلڈ پریشر کم کرنے اور دل کی شریانوں کی سوجن کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ یہ کینسر سے بھی بچاتاہے اس کی کمی قوت تولید میں کمی کا باعث بنتی ہے۔
Also Read:
https://newzflex.com/32690
وٹامن ای(E)
یہ وٹامن گندم،سلاد،آلو،بندگوبھی،چقندر،اخروٹ،بادام،پستہ،تل،خوبانی،ناریل،مونگ پھلی،انڈا اور دودھ میں موجود ہوتا ہے۔ یہ آپ کی جلد کے نکھارمیں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لیکن اس کی زیادہ مقدار سے خون بہنے کا مسلہ سامنے آتا ہے اس لیے اس کی مناسب مقدار استعمال کریں۔
وٹامن کے(K)
یہ وٹامن پتے والی سبزیاں مثلاً پالک،ساگ،گوبھی،بندگوبھی جیسی اشیاء میں موجود ہوتا ہے۔ یہ جسم کے خون کو پتلا ہو کر بہنے سے روکتا ہے۔ اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال غیر ضروری ہے اس کو استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔