سفر کے دوران قے، متلی کا آسان علاج

In عوام کی آواز
February 04, 2021

اکثر لوگ بس یا کار میں سفر کے دوران سرچکر، متلی، قے یعنی الٹی کا شکار ہو جاتے ہیں انسانی دماغ اس طرح کے ملے جلے سگنلز یعنی متضاد پیغامات کو برداشت نہیں کرپاتے تب ہمیں سرچکر، متلی اور قے وغیرہ کی شکایت ہو جاتا ہیں۔ ایسے لوگوں کیلئے کچھ آسان دیسی طریقے لکھیں ہے جس پر عمل کرکے اس بیماری سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

ادرک کا استعمال سے متلی کا علاج

اسطرح مریضوں کو چائیے کہ ادرک اس بیماری کا آسان ترین حل ہے۔ سفر سے قبل ایک گھنٹہ تھوڑا سا ادرک کھالیں اس سے سفر کے دوران متلی، سر چکر آنا بند ہوجائے گی یا دوران سفرادرک کی کچھ مقدار چبانے سے طبیعت بہتر ہو سکتا ہے۔

چینی اور نمک کی مکسچر

چینی اور نمک کا شربت متلی مریضوں کیلئے بہترین علاج ہے۔ ایک گلاس پانی میں ہلکی سی نمک اور ایک بڑا چمچ چینی شامل کر لیں ۔ اس پانی کو پینے سے الٹی رک جاتی ہے۔ دوران سفر کسی بوتل میں چینی اور نمک شربت بناکر استعمال کر سکے ہیں۔

سامنے دیکھے

متلی کا ایک اور آسان حل یہ ہے کہ گاڑی کی کھڑکی سے باہر اس طرف دیکھیں جس طرف گاڑی سفر کررہی ہو، اس سے اندرونی حس کو توازن کے احساس کو بہتر کرنے میں مدد مل سکے گی۔ تازہ ہوا لینے سے بھی سر چکرانے یا متلی کے مسئلے میں کمی آجاتی ہے۔

آنکھیں بند کرنا

سر چکرانے مریض کو چائیے کہ سفر کے دوران آنکھیں بند کیا کرے یا اگر ممکن ہو تو کچھ دیر کے لیے سوجائیں۔ اس سے بھی اپکے کان اور آنکھوں کے اندرونی حصے کے مابین تضاد پر قابو پانے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔

چیونگم چبائیں

متلی یا قے سے بچنے کا ایک اور آسان طریقہ یہ ہےکہ چیونگم یعنی بابل دوران سفر موثر ثابت ہوتی ہے، مگر چیونگم ہی واحد ذریعہ نہیں، کچھ کھانا بھی توازن کے درمیان تصادم کے اثرات کو کم کردیتا ہے۔

پیاز اور پودینہ

دوران سفر پیاز کے عرق پی جانے سے متلی اور الٹی بند ہوسکتی ہے ۔ ایک چمچ پیاز کا عرق پی لیں یا پیاز کے عرق کو ادرک کے رس کے ساتھ ملا کر بھی پیا جاسکتا ہے پودینہ کو کھانے اور اس کی مہک سے ذہن کو سکون مل جاتا ہے۔

الٹی کی حالت میں ان دیسی ٹوٹکوں سے علاج کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری غذا کھانے سے بھی پرہیز کریں ۔ پانی کا استعمال زیادہ کیا کرے اور تازہ پھل یا پھل جوس پیا کرے ۔ دودھ یا دودھ سے بنی ہو ئی چیزیں یعنی چائے وغیرہ نہ پیئے ۔ دوران سفر اپ ڈاکٹر مشورہ کے مطابق دوائی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔