اب وقت آچکا ہے کہ واٹس ایپ کو خیرآباد کہہ کراسکا متبادل تلاش کیا جائے۔ کیونکہ حال ہی میں واٹس ایپ کی صارفین سے متعلقہ پالیسی میں کی جانے والی تبدیلیوں کی اپڈیٹ کے نوٹس نے دنیا بھرمیں صارفین کی ذاتی معلومات کی حفاظت پرکئی سوالات کو جنم دے دیا ہے،جس کےباعث واٹس ایپ کو صارفین کے لئےغیرمحفوظ قراردیا جا رہا ہے۔
فروری، ۲۰۰۹ء میں پیغام رسانی کے لئے متعارف کرائی جانے والی یہ ایپ دنیا بھر میں اپنی سادہ اور بہترین سروس کی وجہ سے خاصی مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی پیغام رسانی کے ایپس میں اب تک سرفہرست رہی ہے۔ لیکن فروری،۲۰۱۴ میں معروف کمپنی فیس بک نے اسے خرید لیا اور تب سے واٹس ایپ فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی ہے۔
فیس بک جو کہ ماضی میں بڑے پیمانے پراپنے صارفین کے ڈیٹا لیک کرنے کے تنازعات کا شکار بنا اورجس کے باعث ناقابل اعتماد کمپنیوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا، وہ اب واٹس ایپ کی صارفین سے متعلقہ پالیسی میں تبدیلی کے بعد واٹس ایپ کے ذریع صارفین کا ڈیٹا اپنے دیگر مقاصد کےحصول کےلئے دیگر کمپنیوں سے شیئریعنی فراہم کریگا، جس کا واٹس ایپ نے اپنی نئی پالیسی میں صاف الفاظ میں واضح کردیا ہے، ۔جس کے چند اہم اور قابل فکر نکات درج ذیل ہیں۔۔
٭ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اپنے صارفین کی وہ تمام ذاتی اورحساس معلومات جو وہ اب تک اپنی سروس مہیا کرتے ہوئے اپنے سرورز پر بڑے پیمانے پرمحفوظ کرتا آرہا ہے وہ اب سے فیس بک کو بھی فراہم کی جائینگی، جس کے بعد فیس بک انہیں آگے دیگر کمپنیوں اور گروپس کو فراہم کرتا رہے گا جن کے ساتھ وہ کام کرتا ہے اور جن کے ساتھ مستقبل میں کام کریگا۔ اس سے فیس بک کے ساتھ کام کرنے والی کمپنیوں اور گروپس کی جانب سے ذاتی معلومات کے استعمال کا سلسلہ جاری رہے گا۔۔
٭ واٹس ایپ نے تھرڈ پارٹی گروپس اور کمپنیوں کے مستقبل میں واٹس ایپ پر اشتحارات چلانے کا اشارہ دیتے ہو ئےکہا ہے کہ اب تک واٹس ایپ پر اشتحارات کا سلسلہ شروع نہیں کیا گیا ہے، لیکن اگر مستقبل میں یہ سلسلہ شروع کیا گیا تواس حوالے سے پایسی میں تبدیلی کر کے صارفین کو آگاہ کردیا جائیگا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ دیگر ایپس کی طرح واٹس ایپ پر بھی مستقبل میں اشتحارات چلنے کے امکان ہیں۔۔
٭ اس کے علاوہ واٹس ایپ نے واضح الفاظ میں صارفین کو متوجہ کیا ہے کہ وہ ان سے متعلق پالیسی میں کی گئی تبدیلیوں پر رضامندی کے بعد ہی واٹس ایپ کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں، بصورت دیگر جن افراد نے اس پر رضامندی سے انکار کیا ،انکا آکاؤنٹ آٹھ فروری، ۲۰۲۱ء کو واٹس ایپ پر سے ختم کردیا جائیگا۔۔
دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے واٹس ایپ کی صارفین کی معلومات جس میں آپکی تصاویر، لوکیشن، فون میں موجود تمام رابطے اورانکی معلومات، پیسوں کی لین دین کی تمام تر تفصیلات، اور اسی نوعیت کی دیگر ذاتی و حساس معلومات سے متعلقہ پالیسی میں کی جانے والی ان تبدیلیوں کے خلاف دیگرسماجی ویب سائیٹس اورسڑکوں پر”بائیکاٹ واٹس ایپ” اوراس طرز کی دیگرمہیم کا آغاذ کر دیا ہے۔۔