موٹاپے کی اہم وجہ نیند کی کمی
صحت کے لیے نیند بے حد ضروری ہے۔ یہ جسم اور دماغ میں توانائی کو بحال کرتی ہے۔ جب نیند کم ہو تو انسان سست اور تھکاوٹ محسوس ہو نے لگتا ہے، اور وقت کے ساتھ ساتھ ان فٹ ہو تا جاتا ہے۔ایک ریسرچ کے مطابق، اکثر لوگ نیند کی کمی کی وجہ سے موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جو لوگ 7 گھنٹے سے کم سوتے ہیں، نیند کی کمی کی وجہ سے انکے بھوک بڑھ جاتی ہے۔ کم نیندہو نے سے جسم میں (لیپٹن) ہارمون کی مقدار کم ہو جاتے ہیں اور (گریلین) ہارمون کی مقدار بڑھا جاتے ہے اور یہ ہارمون جسم کی خوراک کی طلب میں اضافہ کرتے ہیں۔ اور خوراک کی طلب وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتےہیں۔ لہٰذا اسطرح نیند کی کمی وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔
نیند یا ورزش؟
وزن کم کرنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ صبح سویرے ورزش کی بجائے اپنی نیند پوری کریں، نیند کا پورا ہونا ورزش سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ اکثر لوگ کام پر جانے سے پہلے بیدار ہو کر ورزش کے لیے نکل جاتے ہیں۔ ذہنی سکون اور جسمانی فٹنس کے لیے اچھی اور بھرپور نیند کا پورا ہونا بہت ضروری ہے۔
کتنی نیند کافی ہے؟
ہر انسان کو روزانہ سات سے نو گھنٹے تک سونا چاہیے تا کہ جسم میں بھوک اور پیاس کے احساس کو کنٹرول کرنے کے ذمے دار ہارمونز کا نظام درست رہے۔سات گھنٹے سے کم نیند کرنا جسمانی، ذہنی نشونما اور بیماریاں جسم کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتی ہے۔نیند کی کمی کا نتیجہ آپ کو جلدی طور پر اس کے برے اثرات کا علم نہیں ہوتا۔اس کے علاوہ نیند پوری کرنا دل اور دماغ کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ یہ انسان کے مدافعتی نظام کو تقویت دینے اور اس کی زندگی میں بہتر لانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
موٹاپے کے نقصانات
موٹاپا اور جسم میں اضافی چربی کو ختم کرنا بہت ضروری ہے۔ بڑھتے ہوئے پیٹ، جسم پر چربی سے جان چھڑانا اس لیے ضروری نہیں کہ یہ آپ کو بد نما دکھاتے ہے بلکہ یہ آپ کی صحت کے لیےبھی زیادہ نقصان دہ ہیں۔ جسم میں زیادہ چربی ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ سا تھ ذیابطیس اور جگر کے مرض کا سبب بن جاتی ہے۔
Also Read:
ایک امریکی رپورٹ کے مطابق پیٹ اور جسم کی اضافی چربی اور موٹاپہ دل اور گردوں کے بیماری کا سبب بنتی ہے۔موٹاپا، پیٹ کے اضافی چربی سے امراض قلب اور نیند میں خلل ، ڈیمینشیا ، الزائمر اور دماغ کا حجم کم کرنے کا سبب بھی بنتی ہے۔ پیٹ کی اضافی چربی کو ختم کرنا بہت اہم ہے۔