Skip to content

سردی کی شدت میں احتیاطیں

آج کل ملک میں سردی کا راج ہے اور اس کے ساتھ سفر کرنے والوں کے لیے کئی طرح کی مشکلات سامنے آرہی ہیں۔ کئی اہم شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے اور اسی طرح ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ساتھ ہی انسانوں کو کئی طرح کی بیماریاں بھی لاحق ہونا کا خدشہ ہے جن میں بخار، نزلہ زکام اور سانس کی بیماریاں اہم ہیں۔ اگر تھوڑی سی بھی احتیاط برتی جائے تو ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے کیونکہ احتیاط علاج سے کئی گناہ بہتر ہے۔ یہ احتیاط کھانے پینے کے ساتھ ساتھ پہننے تک بھی کرنی چاہیے۔ اللہ پاک نے انسان کو بے پناہ انعامات سے نوازا ہے اور سردی میں کھانے والی اشیا میں خشک میواجات سب سے اہم ہیں۔ ان سے انسانی جسم نا صرف گرم رہتا ہے بلکہ کئی طرح کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

ان کے استعمال کو متوازن بنایا جائے تو ہر طرح سے ان سے فائدہ اٹھایا جائے۔ جو چیزیں ان موسم کے لیے اہم ہیں وہ یہ ہیں۔

کپڑے:
سردی کے موسم میں گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے تاکہ آپ سردی سے بچ سکیں۔ گرم اور موٹے کپڑوں کے استعمال سے آپ اس سردی سے بچ سکتے ہیں۔ کوشش کریں گھر پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے بھی گریز کریں۔ اگر کوئی ایمرجنسی ہو تب سفر کو ترجیح دیں۔ دھند اگر زیادہ ہو تو ہر طرح کے سفر سے گریز کریں۔ جرابیں اور شوز کا استعمال لازمی کریں اور ورزش کو ترجیح دیں تاکہ آپ کا جسم گرم رہ سکے۔ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور باہر جاتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ اس کے علاوہ سر پر کوئی گرم چیز جیسے گرم ٹوپی وغیرہ کا استعمال کریں۔ بخار یا کسی اور بیماری کی صورت میں گھر پر آرام کریں اور معالج سے چیک اپ کرائیں۔ ان چیزوں پر عمل پرا ہو کر آپ نا صرف اچھی صحت برقرار رکھ سکتے ہیں بلکہ اس موسم سے لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں۔

کھانے :
دنیا میں اللہ پاک نے انسان کو کئی طرح کی کھانے پینے والی اشیا سے نوازا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اپنی غذا کو متوازن رکھیں۔ یہ آپکی صحت کے لیے اہم ہے۔ سردی میں مچھلی اور انڈوں کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ یہ دونوں پروٹین کا ذریعہ ہیں اور جسم کو طاقت بھی دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی کا بھی استعمال لازمی کریں۔ خشک میوہ جات کا استعمال لازمی کریں۔ خشک میوہ جات انسان کے لیے بے حد مفید ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ پھل جن میں مالٹے وغیرہ شامل ہیں ان کا استعمال کریں۔ یہ انسان کے لیے ویٹامن سی کا ذریعہ ہیں جو کہ قوت مدافعت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ قوت مدافعت بیماریوں کے خلاف لڑنے والی قوت کا نام ہے جو انسان کو مختلف قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ پھل کے علاوہ تازہ سبزیوں کا استعمال بھی کیا جائے کیونکہ یہ سبزیاں جسم کو چست و توانا رکھتی ہیں۔

مجھے یقین ہے آپ ان باتوں پر عمل پیرا ہو کر سردی کی شدت میں بھی اچھی صحت کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ اپنا اور اپنے اہل خانہ کا خاص خیال رکھیں۔

1 thought on “سردی کی شدت میں احتیاطیں”

  1. Pingback: اچھی صحت کا راز - نیوز فلیکس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *