اجزاء: چھوٹا گوشت، پانی، کریلے، پیاز، ادرک، لہسن، سرخ مرچ، سبزمرچ، آئل، ٹماٹر، نمک، ہلدی، دھنیا ترکیب: چھوٹے گوشت کو بوائل کرنے کیلئے ایک ہنڈیا میں پانی اورگوشت ڈال دیں- ساتھ ہی پیاز، ٹماٹر، ادرک اور لہسن شامل کردیں اور ہنڈیا کو ڈھک کر رکھ دیں-اگر آپ پریشر کُکر میں گوشت کو گلائیں گے تو گل تو جلدی جائے گا لیکن غذائیت ختم ہو جائے گی- اس لئے مٹی کی ہنڈیا میں یا ویسے کسی اور ہنڈیا میں گوشت ابال لیں-
ایک فرائ پین میں آئل ڈال کر گرم کریں- اس میں باریک کٹے ہوئے کریلے ڈال دیں- کریلوں کو اچھی طرح سے بھون لیں تاکہ کوئی کڑواہٹ باقی نہ رہے-جب گوشت اچھے سے گل جائے تو اس میں فرائ پین والا آئل اور کریلے دونوں شامل کر دیں-اس میں نمک مرچ اور ہلدی حسب ذائقہ شامل کر دیں- اب کچھ دیر کیلئے بھون لیں-آخر میں سجاوٹ کیلیے ہرا دھنیا شامل کر دیں- مٹن کریلے تیار ہیں اب اسے ڈش آؤٹ کر لیں-