Skip to content

اوپن پورز(کھلے مسام) کا مسلہ

اوپن پورز مطلب کھلے مسام خواتین اور مردوں کے لئے ایک مسلہ بن چکا ہے اور یہ دکھنے میں بھی بہت برے لگتے ہیں اس سے سارے چہرے کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے رنگ چاہے جتنا بھی گورا ہو یہ ساری کشش ختم کر دیتے ہیں

اوپن پورز کو ختم کرنے کے لئے بہت آسان سا نسخہ ہے اور جو چیزیں درکار ہیں وہ تقریباً ہر گھر میں اور ہر موسم میں دستیاب ہوتی ہیں سب سے پہلے اپنے چہرے کو اچھی طرح دھو لیں خشک کر کے کیلے کا گودا لے کر لیپ کر دیں اگر کیلا بلیک ہو گیا ہو تو وہ بھی استعمال کر سکتے ہیں.

پندرہ منٹ کے بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں یاد رہے کے گرم پانی سے مسام زیادہ کھل جاتے ہیں اس کے بعد ایک حصّہ سیب کا سرکہ تین حصّے پانی میں ڈال کر اسپرے کریں اور خشک ہونے دیں یہ عمل ہفتے میں دو دفع لازمی کریں چہرہ صاف شفاف ہو جائے گا.

نیوز فلیکس 27 فروری 2021

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *