چائنیز چاول بنانے کا آسان طریقہ اجزاء:
چاول، پانی، چکن یا مٹن حسب ذائقہ، بندگوبھی، شملہ مرچ، گاجر، مٹر، ہری پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک، سرخ پیاز، آئل، نمک، سرخ مرچ، انڈے – یہ سب چیزیں حسب ذائقہ یا حسب ضرورت لے لیں- چکن یا مٹن کو اُبال کر چھوٹے چھوٹے ٹُکڑے کر لیں- گاجر، بندگوبھی، سرخ پیاز اور شملہ مرچ کٹر کی مدد سے کاٹ لیں- مٹروں کو الگ سے اُبال لیں- چائنیز چاول بنانے کا طریقہ: چائنیز چاول بنانے کیلئے سب سے پہلے چاولوں کو اُبال لیں-
ایک کڑاہی میں آئل ڈال کر گرم کریں- 3) آئل میں کٹا ہوا پیاز اور باریک کُٹی ہوئی لہسن اور ادرک شامل کردیں، اس سب کو ہلکا براؤن کریں-4) اب اس میں اُبلا ھوا چکن یا مٹن شامل کر کے گوشت کو ھلکا سا بھون لیں- 5) اس کے بعد مٹر، شملہ مرچ، گاجر، بندگوبھی اور ٹماٹر شامل کر دیں- 6) اس میں نمک اور سرخ مرچ شامل کر کے ڈھک کر کچھ دیر کیلئے چھوڑ دیں- 7) اب اس میں انڈے پھینٹ کر ڈال دیں اور سارا میٹیریئل مکس کر لیں- 8) اب اس میں اُبلے ہوۓ چاول مکس کر دیں- 9) آخر میں سجاوٹ کیلئے تھوڑی سی ہری پیاز شامل کر دیں-10) اب چائنیز چاول تیار ہیں اسے چولہے سے اتار لیں اور ڈش آؤٹ کر لیں-