Skip to content

وادئ سوات (پاکستان کا سویٹزرلینڈ)

دنیا کا ایک ملک جس کو سویٹزرلینڈ کے نام سے جانا جاتا ہے وہ اپنی سیاحت سے بھرپور جو دنیا کے لوگوں کو اپنی دلکش خوبصورتی سے کھینچ لاتا ہے۔ ایسا ہی نظارہ پاکستان میں موجود ہے جس کو پاکستان کا سویٹزرلینڈ کہتے ہیں۔ یہ وادئ سوات ہے جو اپنی قدرتی خوبصورتی ،دل کشی اور رعنائی کی وجہ سے پاکستان کا ایک خوبصورت خطہ ہے۔ اس میں دل مو لینے والے مقام موجود ہیں۔ قدرتی مناظر،شفاف ندیاں،جھیلیں،بلندآبشار،شور کرنے والےدریا اور رونق والے میدانی علاقے جس سے انسان کا دل مو لیا جاتا ہے۔
سوات ایک قدیم ترین علاقہ ہے جس کا ذکر پرانی کتابوں میں بھی ملتا ہے اور ان کتابوں میں اس کا نام اودیانہ ہے جو سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کے معنی باغ یا گلستان کے ہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ علاقہ اپنی خوبصورتی سے مقبولیت کا حامل رہا ہے۔ سوات کی خوبصورتی اپنی ہی جان کی دشمن بنی رہی جس سے بیرونی حملہ آور بھی اس کا رُخ کرتے رہے۔ مغل،درانی،سکھ اور انگریزوں نے اپنی طاقت آزمائی لیکن کوئی بھی اس پر قابض نہ ہوسکا۔ اس وادی کے لیے وقت کٹھن رہا بلا آخر اللہ نے یہ خوبصورت جگہ ہمیں عطاکرنی تھی تو کر دی اور یہ بھی اللہ کی نعمتوں میں سے ہمارے لیے ایک نعمت ہے۔
اب یہ خیبرپختونخوا کا ایک کوہستانہ ضلع ہے۔ سوات خیبرپختونخوا کے شمالی خطہ میں واقع ہے جس کو پاکستان میں امتیازی حثیت حاصل ہے۔ اور ملاکنڈ ڈویژن کا صدر مقام سیدوشریف بھی اسی ضلع میں واقع ہے۔
سیروسیاحت
اب اس میں سیروسیاحت کا ماحول اس قدر جنم لے گیا ہے کہ نہ صرف پاکستان والے اس کے خونصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ بیرونے ممالک سے بھی لوگوں نے اس کا رُخ کر لیا ہے۔ اس کے لیے سوات میں موجود شفاف پانی کے چشمے،خوبصورت مرغُزار اور دریا موجو کالام،مدین اور بحرین اس کا اہم مرکز ہے۔ اب یہاں تقریباً بارہ سو سے زائد اعلیٰ معیار کے ہوٹلز بن چکے ہیں جس سے سیاح کو مزید فروغ ملے گا۔ اس کے علاوہ اب اس میں تعلیمی ادارے بھی اعلیٰ تعلیم کا مرکز ہیں۔ یہاں کے لوگ زہین ومحنتی اور ترقی یافتہ ہیں۔ سوات کا رُخ زیادہ تر پاکستانی گرمیوں میں کرتے ہیں کیونکہ پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی آجاتی ہے اور اس کے لیے یہ ایک مکمل جگہ ہے۔ سوات میں خوبصورت گاؤں بھی ہیں۔ ان میں رہنے والے لوگ محنتی اور جفاکش ہیں۔
سوات میں ہونے والے پُررونق میلے
موسم گرمامیں پاکستان کی فوج کی جانب سے ہر سال یہاں رنگارنگ میلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ موٹرسائیکل سے چھلانگ لگانا،چوگان کے مقابلے،گھڑ سواری کرنا،گھوڑوں کا ڈانس،پیرا شوٹ سے چھلانگ مارنا،پیرا گلائیڈنگ کے عمدہ نظارے اور رات کے وقت رنگارنگ کی آتش بازی اس کو پُررونق بناتی ہے۔ اوراب یہاں ایک مکمل سیاح کی جگہ بن چکی ہے جس سے تمام سیاح محفوظ ہوجاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *