Skip to content

سردیوں میں بالو ں کے ساتھ یہ کام ہر گز نہ کریں.

السلام و علیکم .
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنےوالا ہے.
سرد موسم طبیعت پر اثرانداز ہونے کے ساتھ بالوں اور جلد کو بھی متاثر کرتا ہے.جس کی وجہ سے بال خشک اور بے رونق ہو جاتے ہیں.سردیوں کا موسم گھر کے اندر اور باہر مختلف ہوتا یے.جس کی وجہ سے بالوں کی قدرتی چمک اور لچک متاثر ہوتی ہے .سرد موسم میں بال زیادہ گرتے ہیں.سرد اور خشک ہوا کی وجہ سے سر کی نمی ختم ہوجاتی ہے جس سے بال خشک اور روکھے ہو جاتے ہیں.

1.سر میں زیتون کاتیل لگائیں.
سردی کے موسم میں درجہ حرارت کی کمی اور ٹھنڈی ہوائیں بالوں کی نمی کو ختم کر دیتی ہے.زیتون کا تیل بالوں کی نمی بڑھانے اور سکون بخشبے کیلئے بہترین یے.زیتون کے تیل کو ہلکا سا گرم کرکے بالوں اور سر لگا کر ہلکا ہلکا مساج کریں.بالوں کی نمی برقرار رکھنے کے لیے شیمپو کرنے سے پہلے لگائیں.
2.گیلے بالوں کے ساتھ گھر سے نہ نکلیں.
گیلے بالوں کے ساتھ گھرسےباہرنکلنےکی غلطی ہر گز نہ کریں.کیونکہ باہر کا سرد موسم بالوں کی جڑوں میں موجود پانی کو خشک نہیں ہونے دیتا.جس کی وجہ سے بال ٹوٹنے لگتے ہیں.اگر آپ کو جلدی ہو تو ڈرائر کا استعمال کرلیں.
3.بالوں کو زیادہ جلدی نہ دھوئیں.
بالوں کو جلدی دھونے سے سر کا قدرتی تیل ختم ہو جا تاہےاور بالوں کی خشکی ہو جاتی ہے.ہفتے میں ایک بار دھوئیں.
4.بالوں کو گرمی سے بچائیں.
تیز گرم شاور ہو یا بالوں کا اسٹائل بنانے والے گرم اوزارتمام چیزیں بالوں کو نقصان پہنچاتی ہیں.زیادہ گرمائش سے سر میں خشکی ہو جاتی ہے.بال کمزور ہو کر جھڑنے لگتے ہیں.اس طرح گرم پانی بھی بالوں کو نقصان پہنچاتا ہے لہزا نیم گرم پانی سے دھوئیں.
تحریر.محسن ہانس.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *