السلام علیکم
دانت ہمارے چہرے کا اہم حصہ ہیں ان کی صفائی اور دیکھ بھال نہ کرنے سے ہماری شخصیت ماند پڑ سکتی ہے ۔اج آپ کو ان کی صفائی اور حفاظت کے بارے میں گھریلو ٹوٹکے بتاوں گا۔
1۔ پنیر سے دانتوں کی حفاظت ؟
سخت پنیر میں ایک ایسا خامرہ یا انزائم ہوتا ہے جو دانتوں کی بیماریوں سے بچاتا ہے اور اگر سخت پنیر کے دو ٹکڑے روز کھائیں تو جراثیم سے اپنے مسوڑھوں اور دانتوں کی حفاظت کر سکتے ہیں ۔
2۔ ایک چائے کا چمچہ بیکنگ سوڈا؟
ایک چائے کا چمچہ بیکنگ سوڈا کچھ مقدار میں گرم پانی میں مکس اور اس سیال سے کلیاں کریں۔
گھریلو ٹوٹکے ؟
ذیادہ تر خواتیں کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ انہیں گھریلو ٹوٹکے بتائے جائے تاکہ وہ آسانی سے استعمال کر سکے ۔ گھر میں موجود چیزوں کو استعمال کر کے دانتوں کو صاف بنا سکیں ۔
مندرجہ ذیل گھریلو ٹوٹکے ؟
دانتوں کو چمکانے اور صاف کرنے کیلئے سنگترے کے اندرونی حصے کو اپنے دانتوں پر رگڑیں۔
سرکہ کو پانی میں ملا کر کلی کریں اور پانی کو دیر تک منہ کے اندر گھماتے رہیں اس سے فالتو زرات نکل جائے گے۔
جلی ہوئی لکڑی کی راکھ برش پر رکھ کر صاف کریں ۔
دس تولہ لیموں کے چھلکے سکھا کر پیس لیں ۔ اس میں ایک تولہ نمک اور چھ ماشے کافور ملا کر رکھ لیں ۔ اسے دانتوں پر ملنے سے پیلاہٹ دور ہو جاتی ہے۔
جب بھی کولڈ ڈرنک پیئں اسٹرا کی مدد سے پیئں۔
ایک کھانے کا چمچ کھوپرے کا تیل لے کر اسے تقریبا پندرہ سے بیس منٹ تک اوپر نیچے کرتی رہیں ۔ اس کو باقاعدہ سے آزمانے سے منہ کی بدبو، سانس مہکنے اور دانت چمکنے لگتے ہیں۔
Sunday 6th October 2024 1:21 pm