پھٹی ایڑیوں کی تکلیف اب اور نہیں

In خوبصورتی اور جلد
January 05, 2021

پھٹی ایڑیوں کی تکلیف کے باعث اکثر افراد کو چلنے پھرنے میں مشکل پیش آتی ہے ، جبکہ اکثر افراد انہیں چھپانے اور شرمندگی سے بچنے کے لئے موزے پہن لیتے ہیں اور بندھ جوتوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ ٹھنڈ میں اضافے کے باعث پٹھی ایڑیوں کی تکلیف میں بھی اضافہ ہونے لگتا ہے اور دیکھ بھال کی کمی کے باعث ایڑیاں مزید پٹھنے لگتی ہیں ، جو کہ بعد میں زخم کی صورت اختیار کر لیتی ہیں۔ ایسے میں آپ اپنی تکلیف کو راحت میں بدلنے اور پھٹی ایڑیوں کو پہلے کی طرح ٹھیک اور نرم و ملائم بنانے والی کریم خود گھر میں تیار کر سکتے ہیں، وہ بھی صرف چند اجزاء کی مدد سے۔۔۔

اجزاء؛
ارنڈی کا تیل (کیسٹر آئل) – ۲ چائے کے چمچ
وٹامن-ای کیپسول – ۳ عدد
ناریل کا تیل – ۴ چائے کے چمچ
گلیسرین – ڈیڑھ چائے کا چمچ
ویزلین – ۲ چائے کے چمچ

ترکیب؛
تمام اجزاءکو ایک پیالی میں شامل کر کے چمچ کی مدد سے اچھی طرح ملائیں اور خوب ہلائیں اتنا کے آمیزہ گھاڑے پیسٹ کی شکل اختیار کر لے۔ اگر آپ کے پاس وٹامن-ای کے کیپسول موجود نہ ہوں تو آپ وٹامن-ای کا تیل بھی شامل کر سکتے ہیں ڈیڑھ چائے کا چمچ۔اس کےعلاوہ اگرآپ کی ایڑیاں فنگل انفیکشن کے سبب پھٹتی ہیں تو اس کریم کو تیار کرتے وقت اس میں ایک چوتھائی چمچ نیم کے تیل کا شامل کریں کیونکہ نیم کا تیل اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ آپ ویزلین کی جگہ کسی بھی برینڈ کی پیٹرولیم جیلی شامل کر سکتے ہیں ۔اب اس تیارکردہ کریم کوآپ کسی بھی کانچ یا استعمال شدہ کریم کی خالی اورصاف ڈبیہ میں بھرکرمحفوظ کرلیں۔ اسے فریج میں اسٹور نہیں کرنا کیونکہ ہمیں ٹھنڈی کریم استعمال نہیں کرنی۔ کمرے کے درجہ حرارت پر یہ کریم پندرہ سے بیس دن آسانی سے چل جائیگی۔ اگر آپ کے یہاں درجہ حرارت ٹھنڈا رہتاہے تو یہ کریم ایک ماہ تک خراب نہیں ہوگی۔

طریقہ استعمال؛
اسے لگانے سے قبل اپنے پیروں کو نیم گریم پانی میں ۲ چمچ شہد اور ۲ چمچ عرق گلاب شامل کر کے کم از کم پندرہ سے بیس منٹ تک ڈال کررکھیں تاکہ پیروں اورخاص طور پرایڑیوں کی جلد صاف اور نرم ہو جائے اورکریم جلد ميں اچھی طرح جذب ہوسکے۔ اب پیروں کو پانی سے نکال کر صاف کپڑے یا تولیئے کی مدد سے اچھی طرح خشک کرلیں۔ اس کے بعد اب اپنی تیار کردہ کریم کواچھی طرح پیروں اور خاص طور پر ایڑیوں پر خوب مساج کرتے ہوئے لگائیں اورموزے پہن لیں۔

نوٹ؛
یہ عمل آپ کو روزانہ رات سونے سے پہلے کرنا ہے تاکہ رات بھر کریم اپنا اثر دکھا سکے اورآپ تکلیف سے دورسکون کی نیند سوسکیں۔ اسی کے ساتھ ایسےافراد جن کی ایڑیاں فنگل انفیکشن کے سبب متاثر ہوئی ہیں، انہیں ایک ماہ باقائدگی سے اس کریم کا استعمال کرنا ہوگا۔ جبکہ خشکی کے سبب پھٹی ایڑیوں کے حامل افراد کو پندرہ دن کے اندرفائدہ ہوگا۔