پاکستان میں دوران ڈرائیونگ رولز کو فالو نہ کرنا ایک عام سی بات بن چکی ہے۔جسکا انجام یقینا برا ہی ہوتا ہے۔ ہم اکثر دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک کے وہ قوانین توڑ رہے ہوتے ہیں جو ہمارے لئے ہی بنے ہوتے ہیں اور ہمیں یہ احساس تک نہیں ہوتا کہ ہم قوانین کو فالو نہ کر کے جو غلطی کر رہے ہیں اس غلطی کیوجہ سے ہم جان سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ یہاں ہم ٹریفک کے 4 ایسے قوانین کے بارے میں بات کرینگے جن پر تقریبا سارے پاکستانی عمل نہیں کرتے اور یہ بھی نہیں سوچھتے کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔بلکہ ہم الٹا خوش ہوتے ہیں کہ ہم نے قانون پر عمل نہ کیا اور کچھ بھی نہیں ہوا ۔کسی نے کچھ بھی نہیں بولا۔مگر ےیاد رہے کہتے ہیں نا کہ جیسا کروگے ویسا بھروگے۔اور مجرم یا قانون پر عمل نا کرنے والا کبھی نا کبھی پکڑا ضرور جاتا ہے۔اور پھر اسکا انجام برا ہوتا ہے۔اور ایسا کام نا کرے کہ بعد میں پچھتانا پڑے۔تو ان چار قوانین پر عمل کرے۔
تیز رفتاری
زیادہ تر لوگ خواہش رکھتے ہیں کہ جب سڑک پر زیادہ رش نہ ہو تو گاڑی کی رفتار کافی حد تک بڑھا دیتے ہیں۔ کوئی تو کہتا ہے کہ ویسے بھی کوئی نہیں ہے کیوں نا گاڑی کی سپیڈ چیک کی مگر یہ سب سے عام غلطی ہے۔ رفتار کی حد سے زیادہ بڑھاناقانون کے منافی ہے۔ یہ یاد رکھے کہ کبھی بھی آپ کو بریک لگانا پڑ سکتا ہے۔یعنی ایمرجنسی کسی بھی وقت آسکتی ہے۔تو لہذٰ احتیاط سے چلائیں۔
سگنل پر نا رکنا
لوگ عموما ٹریفک سگنل توڑتے ہے۔یہ سوچ کے کو مخالف سمت سے کوئی بھی گاڑی نہیں ہے۔تو ذرا سوچھے کہ اگر مکالف روڈ سے کوئی گاڑی ایمرجنسی سپیڈ سے آ رہی ہے وہ تو دور سے گرین سکنل دیک کر آگے آئےگا۔اور دوسرے جانب آپ پڑھ رہے ہیں تو کون غلطی پر ہوا۔ ۔ ہم لوگ خود اپنی غلطی کیوجہ سے کو اس خطرے کا شکار بن جاتےہیں۔ آپ کتنا ہی تجربہ کار ہوں ۔سگنل کبھی نا توڑے۔ سگنل توڑنا نہ صرف آپ کی زندگی بلکہ آپ کے آس پاس دوسرے لوگ جو پیدل چل رہے ہوتے ہیں ۔آپ کی غلطی کیوجہ سے انکو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔
سیٹ بیلٹ
اپنی حفاظت کا خیال ہم خود نہیں کرتے، خاص طور پر ایک کار کے اندر لگا سیٹ بلٹ جو ہر گاڑی میں لگی ہوتی ہے ۔وو تو بلکل نہیں پہنتے ۔بلکہ ہم شرم محسوس کرتے ہے کہ لوگ کہنگے کہ کتنا آہستہ ڈرائیونگ کر رہا ہے اور پھر بھی سیٹ بلٹ پہنا ہوا ہے۔یاد رکھے جب بھی حادثہ ہوتا ہے ۔ہو سپیڈ کی وجہ سے ہوتا ہے۔اب اگر آپ سیٹ بلٹ نا پہنے اور کوئی گاڑی آپکو زور سے ٹکر مارے تو کیا ہوگا۔آپ آگے شیشے سے ٹکرائینگے۔اور شدید زخمی ہو سکتے ہیں۔
ڈرائیونگ کے فون کا استعمال۔
ہم اپنے آپکو پڑا شاتر سمجھتے ہے کہ میں دوران ڈرائیونگ فون بھی استعمال کر سکتا ہوں۔ڈرائیور کی آنکھیں ہمیشہ سفر کے وقت روڈ پر ہونی چاہئے۔ادھر ادھر دیکھنا یا فون کا استعمال کرنا۔اس سے آپ کی دھیان روڈ سے ہٹتا ہے۔اور آپ کے ساتھ حادثہ ہو سکتا ہے۔