سردیوں میں پانی پینا کتنا ضروری

In عوام کی آواز
January 26, 2021

پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال انسان کو بہت سی طبی امراض اور سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ سردی کے موسم میں پانی کے کم استعمال سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ موسم سرما ہوا میں نمی کم ہوتی ہے جسکی وجہ سے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

پانی کی مقدار میں فراہمی انسان کے جسم کے لیے اتنی ہی ضروری ہے جتنا کہ غذائیت سے بھرپور خوراک۔
ماہرین پانی کے زیادہ استعمال پر بہت توجہ دیتے ہیں خاص کر موسم سرما میں۔

جسمانی درجہ حرارت کو کم کرنے میں پانی کی اہمیت

پانی انسانی جسم کے اندرونی درجہ حرارت کو کنڑول کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، خاص. طور پر سردیوں کے موسم میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ ہیٹر کے آگے زیادہ دیر تک بیٹھنے سے بھی جسم میں پانی کی کمی ہو سکتی ہے۔

تھکاوٹ دور کرنے کے لیے بھی پانی کا زیادہ استعمال مفید ہوتا ہے ایسے افراد جو موسمی بیماریاں جیسے نزلہ زکام وغیرہ کا شکار ہیں اس کی عام وجہ پانی کی قلت ہوسکتی ہے۔ پانی کے زیادہ استعمال کرنے سے ایسے مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے۔

انسانی جلد کے لیے پانی بہت مفید ہو تا ہے
انسانی جلد سب سے حساس تصور کی جاتی ہے۔ خواتین سردیوں میں خصوصاً جلد کے خشک ہونے کی وجہ سے پریشان ہوتی ہیں خاص طور پر جب سردی بڑھ جائے تو جلد اکڑ سی جاتی ہے۔ جلد میں نمی کو برقرار رکھنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال مفید ثابت ہو تا ہے۔

زہریلے مواد کو خارج کرنے کے لیے زیادہ پانی درکار ہوتا ہے
روزانہ کم از کم آٹھ یا دس گلاس پانی کے پینے سے جسم سے زہریلے مادے آرام سے خارج ہو جاتے ہیں۔ جسم نزلہ زکام اور دیگر ایسی بیماریوں سے بھی محفو ظ رہتا ہے۔

خوراک ہضم کرنے کے لیے پانی کا استعمال ضروری ہے
خوراک ہضم کرنے کے لیے جسم کو پانی کی ایک خاص مقدار روزانہ چاہیے ہوتی ہے۔وہ افراد جن کو بد ہضمی ہو جاتی ہے وہ لوگ اس بیماری کا علاج پانی کا زیادہ استعمال کر کے کر سکتے ہیں۔ روزانہ ایک گلاس نیم گرم پانی سے بھی مفید نتائج ملتے ہیں۔

/ Published posts: 7

I am an article writer and freelancer. I have experience of 5 years