لوگوں کو خوش کیسے کریں

In اسلام
January 26, 2021

بسمہ تعالی
اسلام علیکم
ایک بزرگ خاتون جس کی ساری عمر دیہات میں گزری زندگی میں پہلی مرتبہ جہاز پہ سفر کرنے کا موقع ملا وہ کسی بیرونی ملک بیٹی اور داماد کو ملنے جارہی ہے ایک جوان کے ساتھ بیٹھنے کو سیٹ ملی جہاز کا عملہ کھانا لے کے آیا جس میں ہاتھ صاف کرنے کے لیئے ٹشو بھی شامل ہیں اس بزرگ عورت نے ایک خواص پیکٹ سے کچھ ٹشو نکالے کھانے کی چیز سمجھ کے چبانے لگی اسے جلد ہی احساس ہوا کہ یہ کوی بے ذائقہ چیز ہے فورا منہ سے نکالا
اور اس خیال سے نکالا کہ کسی کو معلوم نہیں
اور پھر شرم سار آنکھوں سے ساتھ والے جوان کی طرف دیکھا کہ اس نے بھی کچھ ٹشو نکال کے منہ میں ڈال دئیے اور چبانے لگا بوڑھی عورت زورزور سےہنسی اور جوان کو کہا بیٹا یہ کھانے والی چیز نہیں ہے وہ بولا ماں جب آپ کو معلوم تھا کہ یہ کھانے والی چیز نہیں ہے تو مجھے کیوں نہیں بتایا البتہ وہ جوان جانتا تھا کہ یہ ٹشو ہے کوئ کھانے والی چیز نہیں وہ جانتا تھا کہ بزرگ عورت اسکیرشتہ دار نہیں وہ جانتا تھا کہ یہ سفر چند گھنٹوں کا ہے
لیکن پھر بھی اس جوان نے اس عورت کی شرمندگی کو کیسے خوشی میں بدلا اور کس قدر ثواب کا حقدار ہوا تو قارئین کرام خوشیاں بانٹنے سے انسان کو خوشی ہی ملتی ہے اور سکون بھی اللہ ہم سب کو ایسے ہی خوشیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے

/ Published posts: 20

may name is najeeb ullah

Facebook