صحت مند رہنے کے لئے 5 خشک پھل آپ کو کھانے چاہیے

In عوام کی آواز
January 26, 2021

آج میں آپکو صحت مند رہنے کے لئے 5 ڈرائے فروٹ کہ بارے میں بتانا چاہتا ہوں ۔خشک میوہ جات دراصل ان میں سے پانی ختم کر کے تیار کئے جاتے ہیں ، اس عمل کے دوران پھل ان کے اصل سائز سے سکڑ جاتے ہیں ۔
وہ تازہ پھلوں کے مقابلے میں ایک طویل عرصہ تک محفوظ رکھ سکتے ہیں اسے ہینڈی سنیک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ یہ سفر کے دوران بھی لئے جاسکتے ہیں جہاں فریج دستیانہیں یے ۔وہ انتاہی غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں ۔
خشک پھلوں میں معدنیات ،فائبراوروٹامین ہوتے ہیں وٹامن سپلیمینٹ لینے کی بجاۓ خشک میوہ جات لینا ایک اچھا اختیار ہ

خشک میوہ جات کے فوائد
خشک میوہ جات میں بھر پور مقدار میں ریشہ موجود ہوتا ہے ۔اور یہ اینٹی اکسڈینٹ کا ایک اچھا ذریعہ ہے خشک میوہ جات میں وٹامن سی کم مقدار میں ہوتا ہے ۔خشک میوہ جات میں پولیفینول اینٹی اکسڈینٹ ہوتے ہیں جسکے صحت سے متعلق بہت سے فائدے ہیں ۔
اس سے خون کے بہاؤ میں بہتری آئی ہے۔اس سے اکسائڈیٹیو نقصان بھی کم ہوا ہے ۔ہاضمہ صحت کو بھی ٹھیک بناتا ہے ۔اور بہت ساری بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے ۔اس میں چینی اور کیلوری بھی ہوتی یے ۔
اس کو چھوٹے حصوں میں لو کیونکہ اگر ہم زیادہ مقدار میں لئے گے تو پریشانی پیدا ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ،یہ ایک آعلی کارب فوڈ ہے۔لیکن مجموعی طور پر یہ زیادہ صحت مند کھانا ہےاور کسی دوسری کھانے کی اشیاء کے مقابلے میں ایک اچھا اختیار ہے
یہاں مختلف قسم کے میوہ جات ہیں جیسے بادام،پستا، کاجو، اخروٹ اور کشمش وغیرہ۔

بادام
بادام انتہائی غذائیت بخش ہیں ۔اس میں وٹامن، صحت مند چربی، معدنیات اور اینٹی اکسڈینٹ بھی شامل ہیں ۔یہ پوری دنیا میں مشہور ہے ۔تاہم یہ بادام کا تیل ،دودھ، مکھن اور پیسٹ بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے ۔بادام میں اینٹی اکسڈینٹ ہوتے ہیں جو آکسیڈیٹیو کے تناو سے بچاتے ہیں اور کینسر جیسی بیماریوں سے بچاتے ہیں
بادام میں وٹامن ای ہوتا ہے جس میں گھلنشیل ہوتا ہے ۔یہ سیل کی جھلی کی حفاظت کرتا ہے اور خیلوں کو اینٹی اکسائڈیٹیو نقصان سے بھی بچاتا ہے۔یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور اسکے علاوہ کولیسٹرول کو بھی کم کر سکتا ہے۔تاہم یہ بھی مشاہدہ کیا جاتا ہے کہ یہ وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

اخروٹ
اخروٹ میں معدنیات، وٹامن، صحت مند چربی،اور فائبر بھی ہوتے ہیں ۔اس میں بھر پور اینٹی اکسڈینٹس ہیں ۔یہ کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتا ہے ۔اخروٹ میں میگا 3 چربی کی مقدار ہوتی ہے ۔جو دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ہے ۔اس سے سوجن کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
اخروٹ لڑکوں کی صحت کو فروغ دیتے ہیں اور بیماری کخطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔اس کا اہمفائدہ یہ ہے کے کینسر کا خطرہ اس سے کم ہو سکتا ہے۔

پستہ
پستہ بھی سپر فوڈ میں سے ایک ہے ۔اس میں پروٹین، ریشہ اور اینٹی اکسڈینٹ کی بھر پور مقدار ہوتی ہے ۔اس میں وٹامن بی 6 ہوتا ہے جو بہت سے جسمانی کاموں میں مدد کرتا ہے جیسے کہ بلڈ شوگر لیول کو منظم کرتا ہے، اور ہیمو گلوبن بنانے میں مدد کرتا ہے
تاہم پستا عام طور پر کیلوری میں کم اور پروٹین میں زیادہ ہوتا ہے۔یہ ان لوگوں کیلئے بھی اچھا ہے جو وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔اس کے علاوہ یہ بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کے لیول کو بھی کم کر سکتا ہے ۔ تاہم یہ ایک طویل وقت کے لئےشوگر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے

کاجو
دیگر گری دار میوے کی طرح کاجو بھی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ہے وہ عام طور پر فائبر سے مالامال ہوتےہیں اور چینی میں کم ہے ۔یہ میگینیشیم اور تا نبے کے بہترین ذرائع میں سے ایک ہے ۔اس میں ایسی غذائی اجزا شامل ہوتی ہیں جونہ صرف توانائی کی پیداوار کے لئے اچھی ہوتی ہے ۔لیکن دماغ اور ہڈیوں کی صحت کو بھی فروغ دیتا ہے۔اگر آپ ذیابیطش کے مریض ہے تو کاجو ایک اچھا آپشن ہے ۔کیونکہ یہ ریشوں سے مالا مال ہے اور چینی بھی کم ہے۔

کشمش
کشمش دراصل خشک انگور ہیں ۔یہ محتلف میٹھے پکوڑے وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے ۔اس میں وٹامن، فائبراورمعدنیات کی بھرپور مقدار ہوتی ہے ۔اسے اعتدال پسندی میں کھائے کیونکہامیں کیلوری اور شوگر زیادہ ہے۔ یہ بیڑیوں کی سطح کو بڑھاوا سکتا ہے اور بد ہضمی میں مدد دیتا ہے۔اور آپ کی ہڈیوں کو بھی مظبوط بناتا ہے ۔تاہم، کیونکہ یہ ریشہ کا اہک بھر پور ذریعہ ہے۔لہذا یہ قبض کو بھی روک سکتا ہے۔