اپنا یوٹیوب چینل مفت پروموٹ کرائیں (نئے یوٹیوبرز لازمی پڑھیں)

In عوام کی آواز
January 25, 2021

اپنا یوٹیوب چینل مفت پروموٹ کرائیں (نئے یوٹیوبرز لازمی پڑھیں)

السلام علیکم معزز قارئین!
دوستو اگر آپ کا یوٹیوب چینل ہے اور آپ اپنے چینل کو جلد کامیاب چینل بنانا چاہتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے لیے ہی لکھی جارہی ہے۔
جناب ہر بندہ جس نے یوٹیوب پر اپنا چینل بنا رکھا ہے وہ یہی تلاش کرتا رہتا ہے کہ کسی طرح سے اس کا چینل جلد مونیٹائز (کمانے کے قابل ) ہوجائے۔ اس جلدی میں میں وہ سب فار سب(ایک دوسرے کے چینل کو سبسکرائب) کرنے کی طرف جاتے ہیں جو کہ یوٹیوب کے قوانین کے سخت خلاف ہے۔ اس طرح سے اگر آپ اپنے سبسکرائبرز پورے کر بھی لیں تب بھی آپ کا چینل مونیٹائز نہیں ہو پاتا۔ کیونکہ یوٹیوب آپ کے تمام ریکارڈز کو پڑھنے کے بعد اور آپ کا تمام آڈیو +وڈیو ڈیٹا چیک کرنے کے بعد ہی آپ کے چینل کو مونیٹائز کیا جاتا ہے۔
جو بندہ بھی اس طرح کی سرگرمیوں (کام کاج) میں ملوس پایا گیا اس کے چینل کوکبھی بھی مونیٹائز نہیں کیا جائے گا۔ اسی لیے میں آپ سب کے لیے ایک ایسا طریقہ لایا ہوں جو سب سے بہترین ہے اور حقیقی طور پر ورک ایبل بھی ہے۔

اگر آپ اپنا یوٹیوب چینل مونیٹائز کرانا چاہتے ہیں تو آپ کو چند کام کرنے ہونگے:
جی پہلے تو میں آپ کو وہ چیزیں بتا تا ہوں جنکی مدد سے آپ اپنا چینل جلد مونیٹائزیشن کے قابل بنا سکتے ہیں۔
1 سب سے پہلے تو آپ کا ڈیٹا کوالٹی پر مبنی ہونا چاہیئے۔
2 جو بھی آپ اپنے چینل پر ڈیٹا اپ لوڈ کریں وہ آپ کا ذاتی ہونا چاہیئے۔ کسی کا کاپی /چوری شدہ ڈیٹا نہ ہو۔
3 جس بھی ٹاپک پر آپ چینل بنائیں اسی ٹاپک پر ہی وڈیوز اپ لوڈ کرنی ہونگی۔
4 آپ کے پاس اچھا سوشل نیٹ ورک ہو جس کی مدد سے آپ اپنے چینل کو جلد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچاسکیں۔

میں آپ کی کیا مدد کرنے والا ہوں؟
جی اگر آپ سوچ رہے ہونگے کہ اگر یہ سب آپ کے پاس ہوتا تو کسی اور کی مدد کی کیا ضرورت تھی آپ کو؟
جی آپ کی بات بالکل درست ہے میں پہلے 3 پوائنٹس میں آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا ۔ مگر آپ کے چینل کو پروموٹ کرنے میں آپ کی مدد کروں گا۔
میں آپ دوستوں کے چینل پروموٹ کروں گا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک آپ کے چینل کو اور وڈیوز کو پہنچانے میں آپ کی مدد کرسکتا ہوں۔
مگر اس کے لیے بھی آپ کو اپنی مدد آپ کرنی ہوگی۔
کیونکہ میں ہر کسی کی مدد نہیں کروں گا جو مجھے سنجیدہ دوست نظر آئیں گے اور اپنی اور دوسروں کی کامیابی میں مخلص ہونگے ان کی ہی صرف مدد کی جائے گی ۔

کر بھلا ہو بھلا
میں نے طریقہ کار ایسا رکھا ہے کہ اس میں شامل ہونے والے مخلص ہونگے تبھی چل سکیں گے اور غیر سنجیدہ ، بے صبرے اور لالچی لوگ اس سیریز کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔
خدا کو وہ لوگ زیادہ پسند ہیں جو اسکی مخلوق سے پیار کرتے ہیں۔
میں بھی صرف اسی دوست کی مدد کروں گا جو دی گئی چند شرائط پر پورا اترے گا۔ وہ شرائط نیچے تحریر کی جارہی ہیں۔
صرف3 کام کرنے والے ہمارے چینل پرموشن سیریز کا حصہ بن پائیں گے۔

1 میں جلد اپنے چینل کلاتی میڈیم پر اسکی ایک وڈیو اپ لوڈکرنے والا ہوں آپ نے میرے چینل یا فیس بک پیچ میں سے کسی کو سبسکرائب/فالو کرنے کے بعد اسکا سکرین شارٹ میری اس وڈیو کے نیچے کومنٹ کرنا ہوگا۔
2 دو دن بعد میں اسی وڈیو پر جتنے لوگ بھی کومنٹ کر چکے ہونگے اس سب میں سے ایک لکی ونر( کومنٹ پِکر کی مدد سے) چنا جائے گا اور اس کے چینل کو پروموٹ کیا جائے گا۔
3تیسرا اور آخری کام آپ نے اس کے چینل کو سبسکرائب کرنا ہوگا اور اس کی ایک وڈیو کو اپنے فیس بک پیچ پر شیئر کرنے کا سکرین شارٹ اس نئی وڈیو میں کومنٹ کی جگہ پوسٹ کرنا ہوگا۔ جو جو اس شرط پر عمل کریں گے وہ اگلے لکی ڈرا میں شامل کرلیے جائیں گے۔ جس کا نام نکے گا اس کے کومنٹ کو چیک کیا جائے گا اگر تو وہ شرط پر پورا اترتا ہوگا تو اس کے چینل کو پروموٹ کیا جائے گا ورنہ کسی اور کو چُن لیا جائے گا۔

یہ 3 آسان سی شرطیں ہیں اور یہ شرائط اسی لیے بنائیں گئی ہیں کہ اس میں ہر شامل ہونے والے کا بھلا ہو۔

جو بھی نیک دل ہوگا وہ ضرور اس میں حصہ لے گا۔ اور اگرآپ بھی نیک نیتی سے کام کرتے دیکھائی دیئے تو میں ہر نئی وڈیو میں لکی ونرز کی تعداد کو بڑھاتا جائوں گا۔
اب جو دوست اس پروموشن سیریز کا حصہ بننا چاہتے ہوں وہ میرے چینل کو سبسکرائب کرلیں اور میری پرموشن سیریز کپر مبنی پہلی وڈیو کا انتظار کریں۔
اب یہ آپ دوستوں پر منحصر ہے کہ آپ کتنے سنجیدہ اور مخلص ہیں۔شکریہ و السلام!

/ Published posts: 16

میرا نام احمد حسن ہے اور میرا تعلق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے ایک چھوٹے شہر دائرہ دین پناہ سے ہے۔ مجھے نئی چیزین سیکھنے اور سکھانے کا بہت شوق ہے۔

Facebook
1 comments on “اپنا یوٹیوب چینل مفت پروموٹ کرائیں (نئے یوٹیوبرز لازمی پڑھیں)
Leave a Reply