غیر تعلیمی فرائض پر پنجاب اساتذہ ناخوش

In تعلیم
January 24, 2021

غیر تعلیمی فرائض پر پنجاب اساتذہ ناخوش
پی ٹی یویعنی پنجاب ٹیچرز یونین کے ممبروں کا کہنا تھا کہ اسکول اساتذہ کی ہزاروں آسامیاں پہلے ہی خالی ہیں جبکہ انہیں غیر تعلیمی فرائض نبھانے میں مصروف رکھا جارہا ہے۔
پنجاب اساتذہ نے اسکول اساتذہ کو غیر تعلیمی فرائض تفویض کرنے کے حکومتی اقدام کی مذمت کی ،اور مذمت کرتے ہوئے ایک پریس ریلیز میں کہاکہ
پنجاب اساتذہ یونین (پی ٹی یو) کے رہنما چوہدری تاج حیدر اور دیگر نے مشاہدہ کیا کہ COVID-19 نے طلبا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور اب جب اسکول دوبارہ کھولے جا رہے ہیں تو ان کے لیے یہ کام پہلے ہی بہت مشکل ہے اور ساتھ
صوبائی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے سروے کو مکمل کرنے اور ملازمین کے اے سی آر سے متعلق ڈیٹا کے آن لائن داخلے کے لئے اسکول اساتذہ کو ڈیوٹی تفویض کرنے کا حکم دیا ہے۔
پی ٹی یو ممبروں کا کہنا تھا کہ اسکول اساتذہ کی ہزاروں آسامیاں پہلے ہی خالی ہیں اور اتنے کم استاتذہ بڑی مشکل سے بچوں کو پڑھاتے ہیں اور دوسری طرف انہی اساتذہ کو مزید غیر تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں الجھا رکھا ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ طالب علموں کی خدمت کرتے ہیں انکا کام پڑھانا ہے بچوں کا مستقبل روشن کرنا ہے جو پہلے ہی تعلیمی اداروں کی کا فی طویل بندش کی وجہ سے بہت بڑے نقصان کا شکار ہیں اس نقصان کو پورا کرنے کے لیے بہت وقت درکار ہے اور اسی طرح اگر اساتذہ دوسری سرگرمیوں میں مصروف رہے تو طالب علموں کا شدید نقصان ہوگا.

/ Published posts: 7

I am an article writer and freelancer. I have experience of 5 years