سردیوں میں ہاتھ پاؤں کی جلد بہت جلد خراب ہو جاتی ہے ۔خصوصا ٹھنڈا گرم پانی لگنے کی وجہ سے نہ صرف جلد خشک ہو جاتی ہے بلکہ اکثر ہاتھ انگلیوں میں سوجن پیدا ہو جاتی ہے جو بہت زیادہ تکلیف کا باعث بنتی ہے ۔پاؤں کی انگلیوں کی نچلی سائیڈ بار بار پانی لگنے کی وجہ سے کچی ہو جاتی ہے اور ان میں خارش اور جلن پیدا ہوجاتی ہے
اور اگر احتیاط نہ کی جائے تو یہ زخم بن جاتے ہیں ۔اس لئے ضروری ہے کہ اس مسئلے سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں کیوں کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے ۔جہاں تک ہو سکے اپنے پاؤں کو خوش رکھا جائے ۔پاوں دھونے کے بعد جلد ہی انہیں خوشک کیا ۔سردیوں میں اکثر لوگ پورا پورا دن موزے پہنے رہتے ہیں یہ صحیح نہیں ۔کم از کم دن میں چار سے پانچ گھنٹوں کیلئے پاؤں کو تازہ ہوا بھی لگانی چاہیے ۔گندے موزے پہننے سے پرہیز کرنا چاہیے اس سے بھی بیماریاں لگنے کا خطرہ ہے ۔
اگر تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود بھی پاؤں کی انگلیوں میں انفیکشن ہو جائے تو ایک چمچ سرسوں کے تیل میں آدھا چمچ ہلدی پاؤڈر کا ملا کر اسے اچھی طرح مکس کریں اور یہ گاڑھا پیسٹ اپنی انگلیوں میں اچھی طرح لگا لیں ۔ہلدی اور سرسوں کے تیل میں اینٹی انفیکشن پراپرٹیز پائی جاتی ہیں ۔دونوں ہی چیزیں زخموں کے لئے بہت اچھی ہیں اس لیے اس کے چند بار کے استعمال سے ہی انشاءاللہ یہ مسئلہ بالکل ٹھیک ہو جائے گا ۔اس کے علاوہ سوکھی مہندی کا پاؤڈر بھی ان زخموں پر لگایا جا سکتا ہے ۔