Skip to content

دودھ اہم ہے

دودھ صحت کیلئے کتنا ضروری
یہ ایک مکمل غذا ہے۔ اس سے بہت سارے جانداروں کی نشونما ہوتی ہے۔ دودھ صحت کیلئے بہت زیادہ ضروری ہے۔ کیونکہ یہ طاقت کا خزانہ ہے، یہ انسانی جسم کی اچھی طرح نشونما کے ساتھ ساتھ ہڈیاں مضبوط کرتا ہے، دانت مضبوط ، دل کو طاقت، سارے جسم کو اچھی طاقت فراہم کرتا ہے۔ جسکی وجہ سے انسان چاک و چوبند اور توانہ رہتا ہے، دودھ کو انسان پیدائش سے لے کر بڑھاپے پی سکتا ہے، اور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

مثال کے طور جب بچہ ہوتا ہے تووہ کچھ بھاری غذا کھا پی نہیں سکتا تو اس صورت میں دودھ پلایا جاتا ہے یہ غذا کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور طاقت بھی دیتا ہے، اسی طرح جب بڑھاپے میں بھی کوئی ٹھوس غذا نہیں کھائی جاتی تو دودھ ہی کو ترجیح دی جاتی ہے، اور اگر جوانی کی بات کی جائے تو دودھ جوانی میں بہت فائدہ دیتا ہے۔ جس کو استعمال کر کے انسان بہت محنت والے کام کرتا ہے، اور اپنے جسم کے تمام عضاء کو بہتر بناتا ہے۔ دودھ میں شامل پروٹین ، چکنائی، کاربوہاٹریت ، کیلشیم ، مگنیشیم ، وٹامن ڈی، سے ہڈیاں، پٹھے، دل و دماغ مضبوط ہوتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر، ڈپریشن ، کینسر جیسی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

پہلے وقتوں میں دودھ کی اہمیت
پرانے زمانے کے لوگ سادہ اور اچھی غذا کھاتے تھے اور گائوں میں بہت محنت اور مشقت والے کام کرتے تھے، اور اُن کی کھیلے بھی بہت طاقتور ہوتی تھیں۔ اس لیے اُس زمانے میں دودھ کو بہت زیادہ اہمیت حاصل تھی، کیونکہ دودھ ایک مکمل غذا ہے، اور طاقت کا خزانہ ، اللہ پاک کی بہت سی نعمتوں میں سے دودھ ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ کھانے کے 2 یا 3 گھنٹے بعد رات کو دودھ پیتے اور بہت اچھی خوراک کھاتے تھے، اور صفائی کا خاص خیال رکھتے تھے، اور لوگ بھی کم ہی ہوتے تھے، وہ کھیتوں میں جا کر بہت کام کرتے تھے، ہل چلانا، کھیتی باڑی، جانوروں کی دیکھ بھال کرنا، اور کھیلوں میں سے گھوڑ دوڑ ، کبڈی، کُشتی، پہلوانی، وغیرہ شامل ہے۔ اور پہلے وقتوں میں دودھ بہت اچھا اور خالص ہوتا تھا، لو ایماندار تھے اچھی بناتے اور بیچتے تھے۔ اچھی خوارک کے ساتھ ساتھ دودھ بھی استعمال کرتے تھے۔

موجودہ وقت میں دودھ کی اہمیت
موجودہ دور میں دودھ کی بہت ضرورت و اہمیت ہے۔ لیکن اس دور میں نہ وہ اتنے زیادہ مشقتی کام رہے گائوں کے لوگ بھی مشینری استعمال کرنے لگ گئے ہے، اور شہر میں بہت سے شعبہ جات ہے جن میں ویسے مشقت والے کام نہیں ہوتے جو پہلے کے زمانوں میں لوگ کرتے تھے، اب لوگ دفاتروں میں ہوتی ہیں، یاں دوسری جگہوں پر بھی سادہ کام کرتے ہیں۔ کیونکہ شہر میں بھی کام کرنے کیلئے مشنری دستیاب ہوتی ہے۔ جس کی مدد سے کام لیے جاتے ہیں۔ اور موجودہ دور میں خوراکیں بھی ناقص آنا شروع ہوگئی ہے، اور لوگ بھی بہت زیادہ ہوگئے ہے جسکی وجہ سے ہر ایک کو تیزی ہوتی ہے کہ پہلے مجھے جو چیز میں لینے آیا ہوں دی جائے اس لیے کام کرنے والوں کو تیزی سے کام کرنا پڑتا ہے، جس وجہ سے زیادہ تر صفائی کا اچھے سے خیال نہیں رکھا جاتا، اور خوارک میں بھی وہ سادگی اور طاقت نہیں رہی ، جیسا کہ اب بازار میں بہت سے فاسٹ فوڈ بھی آگے ہیں، جو وقتی تو مزہ دیتے ہیں لیکن طاقت کی بجائے صحت خراب کردیتے ہے۔ اسی طرح کولڈ ڈرنک ، صحت کو تباہ کرتی ہے، دودھ بھی اب وہ نہیں ملتا جو پہلے وقتوں میں صاف اور خالص ملتا تھا، کہیں دودھ میں پانی کی ملاوٹ شامل ہے، تو کہیں دودھ کے نام پر پانی بیچا جا رہا ہے، پانی تو اب بہت عام سی بات ہے۔ اب تو درندہ صفت انسان جعلی دودھ کو تیار کرنے کیلئے بہت سے کیمیکل بھی استعمال کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *