Skip to content

جنگل کا بادشاہ کون؟

بہت کم جانور ایسے ہیں جو شیر کے ساتھ لڑنے اور اسے شکست دینے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔
شیر کو عمومی طور پر جنگل کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے۔
لیکن کیا بادشاہ ہونے کا مطلب ہے کہ شیر سب سے زیادہ طاقتور ہے؟ اگر آپ بھی ایسا سوچتے ہیں تو آپ غلط سوچتے ہیں۔
جنگل میں بہت سارے جانورایسے ہیں جو کہ شیر کو ہرا سکتے ہیں۔ ان میں سے کچھ جانور بڑے ہیں جبکہ زیادہ تر چھوٹے جانور ہیں۔ چھوٹے جانور ایسے ہیں جن کا شکار اور رہنے سہنے کا طریقہ شیر کی طرح کا ہی ہے۔
یہاں پر ہم آپ کو دس ایسے جانوروں کے بارے میں بتائیں گے جو شیر کے ساتھ لڑ سکتے ہیں اور اس کو شکست بھی دے سکتے ہیں۔

1- چیتا

شیر اور چیتے کو بلیوں کی ایک قسم سمجھا جاتا ہے۔ تمام بڑی جنگلی بلیوں میں سے شیر اور چیتا سب سے بڑی بلیاں ہیں۔ لیکن چیتا، شیر سے زیادہ بڑا، طاقتور، اور مضبوط ہوتا ہے۔ ایک جنگ میں شیر کو شکست دینے کے لئے چیتا میں تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ چیتا، شیر سے زیادہ تجربہ کار لڑاکا ہے کیونکہ چیتا اکیلا شکار کرتا ہے جبکہ شیر ہمیشہ اپنے گروپ کے ساتھ مل کر شکار کرتا ہے۔

2- لگڑ بگها

شیر لگڑبگھے سے کہیں زیادہ طاقتور اور مضبوط جانور ہے۔ ایک اکیلا لگڑبھگا ایک شیر کو کبھی بھی شکست نہیں دے سکتا۔ لیکن لگڑبگھوں کا گروپ مل کر ایک شعر کو شکست دے سکتے ہیں حتی کہ اسے مار بھی سکتے ہیں۔ جب لگڑبگھوں کا ایک گروپ شیر پر حملہ کرتا ہے تو شیر کے لیے ان کا مقابلہ کرنا ناممکن ہو جاتا ہے اور اس کے پاس بھاگنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں بچتا۔ شیر کا اصل دشمن چیتا نہیں بلکہ لگڑبگھےہوتے ہیں کیونکہ لگڑبگھے اور شیر ایک مسکن میں رہتے ہیں اور ایک ہی قسم کے جانوروں کا شکار کرتے ہیں۔ اور ایک دوسرے کا شکار چوری کرتے ہیں۔

3- جنگلی کتے

شیر، جنگلی کتے، اور لگڑبھگے ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔ کیوں کہ تینوں جانور ایک ہی مسکن میں رہتے ہیں، ایک ہی قسم کا شکار ہو کرتے ہیں اسی لیے یہ آپس میں لڑتے رہتے ہیں۔ اگرچہ یہ سائز میں چھوٹے ہوتے ہیں لیکن یہ لگڑبگھوں اور شیر کے لئے ایک خطرہ ہے۔ ایک اکیلا جنگلی کتا، ایک شیر کو کبھی بھی شکست نہیں دے سکتا۔ لیکن ایک اکیلا شعر جو زخمی ہو یا کمزور ہو اسے یہ گروپ کی شکل میں آرام سے شکست دے سکتے ہیں یہ شیر پر ہر طرف سے حملہ آور ہوتے ہیں سامنے سے، پیچھے سے، بائیں طرف سے اور دائیں طرف سے بھی۔ جنگلی کتے اگرچہ چھوٹے ہوتے ہیں لیکن وہ انتہائی دانشمندی کے ساتھ لڑتے ہیں اور اپنے گروہ کو محفوظ رکھتے ہیں۔

4- جنگلی بھینسا

جنگلی بھینسا بہت طاقتور جانور ہے یہ شیر کو آرام کے ساتھ شکست دے سکتا ہے۔ یہ اپنے جھنڈ کی حفاظت کرتے ہیں اور اپنے کمزور جانور اور چھوٹے بچوں کو شیر کا شکار بننے سے بچاتے ہیں۔ میں اپنے تیز اور مضبوط سینگوں کی مدد سے شیر کو مار سکتے ہیں یا بھاگنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

5- زرافہ

زرافہ ایک بہت بڑا جانور ہے۔ اسکی کک بہت طاقتور ہوتی ہے جو ہڈیاں توڑ سکتی ھے۔ ایک اکیلا شیر زرافے کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ کیونکہ زرافے کی گردن بہت اونچی ہوتی ہے اور شیر اس کی گردن پر کاٹنے کے لیے آسانی سے نہیں پہنچ سکتا۔ زرافہ ہر طرف کک کر سکتا ہے۔

6- گینڈا

جھنڈا ایک بڑا اور انتہائی غصے والا جانور ہے ۔ اس کی نظر کمزور ہوتی ہے ۔ اس کا ایک لمبا نوک دار سینگ ہوتا ہے۔ جو ایک شیر کو چیر پھاڑ سکتا ہے۔

7- دریائی گھوڑا
ایک جوان دریائی گھوڑا بہت بڑا اور غصیلا جانور ہے۔ اس کا جبڑا بہت بڑا ہوتا ہے۔ دریائی گھوڑا واحد جانور ہے جس سے مگرمچھ بھی ڈرتا ہے۔ ایک اکیلا شیر دریائی گھوڑا پر کبھی بھی حملہ نہیں کر سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *