ساری دنیا میں اگر کوئی چیز اب تک ہے تو وہ محبت ہے انسان کیا حیوان شجرات ہر چیز کو زوال ہے مگر محبت لازوال ہے لافانی ہے ماضی کیا حال کیا مستقبل کیا یہ سب زبانوں پر زندہ رہتی ہے کسی کے لئے ماضی کا دکھ کسی کے لئے حال کی خوشی اور کسی کے آنے والے مستقبل کے خواب مگر اصل محبت تو وہ محبت ہے جو ماضی حال اور مستقبل سے بہت دور ہو اور لازوال ہو اور وہ محبت ایک محبت ہے وہ محبت حقیقی جو اگر ہوتی ہے تو صرف ایک اور ایک سے جو اس کائنات اور خالق کا مالک ہے یعنی ہمیں پیدا کرنے والا ہمارا ایک اور صرف ایک مالک اور خالق اللہ اگر اس سے محبت کر لی جائے تو دنیا کی کوئی محبت آپ سے دور نہیں ہو سکتی بلکہ وہ اپنے محبت کرنے والوں کے قدموں میں دنیاوی اور دینی تمام کامیابیاں اور خوشیاں ڈال دیتا ہے اور اس کی بہت بڑی مثال ہمارے پیارے نبی صلی اللہ کی ذات ہے ان کو دنیا بھی ملی آخرت بھی اور دونوں جہاں کی بادشاہت بھی ہم ان کے پیروں کی دھول کے برابر بھی نہیں ہے مگر یہ ثابت ہے کہ آپ کے بعد جتنے بھی ولی اللہ اور انہوں نے اللہ سے محبت کی رسول سے محبت کی اور اللہ رسول سے تعلق جوڑا ان کی دنیا اور آخرت دونوں کامیاب ہوگئی اب آپ پر ہیں کہ آپ کون سے محبت اپنے اندر کو سنوارنے کے لیے اپنے دین اور دنیا کو سنوارنے کے لیے پیدا کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی محبت پیدا کرنے کے بعد آپ کو دنیا کی ہر چیز باآسانی اللہ کی جانب سے مل جاتی ہے ایک بار اللہ اور اس کے رسول سے محبت کر لیجئے ان کے احکامات پر عمل کرئے اور پھر دیکھیے کہ دین اور دنیا دونوں ہی جنت بن جائیں گے میری یہ تحریر آپ کو اچھی لگی ہو تو مجھے ضرور بتائیے گا شکریہ
Sunday 6th October 2024 1:15 pm