معاف کرنا سیکھیں

In اسلام
January 20, 2021

أن لا يغفر أن يشرك به و يغفر ما دون ذلك لمين يشاء

اس آیت کے مفہوم کو سامنے رکھ کر کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں۔ اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں ہر گناہ کو بخش دوں گا لیکن شرک کو نہیں بخشوں گا۔ کوئی چوری کرے، ڈاکا ڈالے، شراب نوشی کرے، زنا کاری کرے لیکن پھر اللّٰہ کے سامنے سچے دل سے معافی بھی مانگ لے تو اللّٰہ معاف کردے گا۔ حدیث قدسی ہے کہ اے آدم کے بیٹے اگر تو اتنے گناہ کرلے کہ زمین و آسمان کا خلا بھر دے لیکن ایک بار میرے در پر آکے سچے دل سے معافی مانگ لے تو میں معاف کردوں گا اور جتلاؤں گا بھی نہیں۔ ایک طرف پوری کائنات کا خدا ہے جو عام معافی کا اعلان کررہا ہے اور دوسری طرف اس کی مخلوق ہے مٹی اور گندے پانی سے بنی ہوئی وہ کسی کو معاف کرنے پر تیار نہیں باوجود یہ کہ وہ بندہ سچے دل سے معافی بھی مانگ رہا ہوتا ہے کیا یہ لوگ نعوذباللہ خدا سے زیادہ بڑے ہوگئے کہ خدا کی بات سے اپنی بات کو زیادہ برتر سمجھتے ہیں۔ اور ہم پھر اسی پر بس نہیں کرتے ہم لوگ اس کی غلطی کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں تاکہ وہ بندہ سر اٹھا کر جینے کے قابل ہی نہ بچے اور اکثر اوقات یہ کام کوئی اور نہیں بلکہ آپ کے اپنے ہی کرتے ہیں اس لیے تو شاعر نے کہا کہ
اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں

اللّٰہ تعالیٰ ستار ہے اور ستاری کو پسند کرتا ہے آج آپ کسی کے عیبوں پر پردہ نہیں ڈالیں گے تو یاد رکھیں کل قیامت کے دن ہوسکتا ہے کہ اللّٰہ بھی آپ کے عیبوں پر پردہ نہ ڈالے۔ پھر وہاں کی رسوائی برداشت نہ کرسکو گے۔ معاف کرنا سیکھو، عیبوں پر پردہ ڈالنا سیکھو، رحم کرنا سیکھو تاکہ تم پر بھی رحم کیا جاۓ۔ آپ کا ایک اچھا فیصلہ کسی زندگی بنا بھی سکتا ہے اور بگاڑ بھی سکتا ہے۔

/ Published posts: 4

میں محمد اسامہ نمل یونیورسٹی ملتان کیمپس میں بی ایس انگلش کا طالب علم ہوں۔