مسلمان سائنسدان البیرونی جس نے دنیا کے قطر کی درست پیمائش کی تھی۔

In عوام کی آواز
January 19, 2021

تعارف:
البیرونی کا اصل نام محمد ابن احمد الخوارزمی البیرونی تھا اور ابو ریحان ان کی کنیت تھی۔
پیدائش اور زبان:
آپ ۹ ستمبر ۹۳۷۶ء بمطابق ۳ذی الحج ۳۶۲ھ کو خوارزم کے شہر البیرون میں پیدا ہوۓ تھے۔ البیرونی کی مادری زبان فارسی تھی لیکن آپ کی زیادہ تر تصانیف عربی زبان میں تھیں۔
خدمات:
البیرونی وہ پہلے سائنسدان تھے جنہوں نے یہ ثابت کیا کہ روشنی کی رفتار آواز کی رفتار سے کہیں زیادہ ہے۔ آپ ۴۵ سال کی عمر میں محمود غزنوی کی زمانے میں غزنی بھی پہنچے تھے۔ آپ کے خدمات میں یہ بھی شامل تھا کہ کتاب “القانون مسعودی” لکھنے پر بادشاہ مسعود نے چاندی سے بھرا ہوا ہاتھی انعام میں دیا تھا۔ اس کے علاوہ ٹلہ جوگیاں کے مقام پر بیٹھ کر البیرونی نے دنیا کے قطر کی درست پیمائش کی تھی۔
وفات:
آپ ۱۰ ستمبر ۱۰۵۱ء بمطابق ۳رجب ۴۳۷ھ بروز جمعہ فوت ہوۓ تھے۔ وفات کے وقت آپ کی عمر ۷۵ سال تھی۔