اسلام علیکم
امید ہے.آپ سب خیریت سے ہوں گے.دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ سب کی مشکلیں آسان کرے…. آمین
ٹیکنالوجی کے اس دور جہاں انسان کی مشکلیں آسان ہوئی ہیں. وہاں کچھ مسائل بھی پیدا ہوئے ہیں. آج کے دور ہر چیزجہاں انسان کی فنگر پر آ گئی ہیں.وہاں کچھ نو سرباز سادہ لوح انسانوں کی سادگی کاناجائزفائدہ اٹھاتے ہیں.اور انکو دھوکہ دیتے ہیں اور انکی جمع پونجی لوٹ لیتے ہیں.
آج میں اپکو ان نوسربازوں کے ایک نئے طریقے کے بارے میں بتاتا ہوں. جس سے آجکل یہ بہت سے لوگوں کو لوٹ چکے ہیں. میرا ایک دوست 3500 روپے گنوا چکا ہے.
اور 1 دوست کو میرے سامنے کال آئی وہ بات کر رہا تھا تو میں نے سنا. تو فوراً اسے منع کر دیا.
طریقہ واردات
انکا طریقہ واردات یہ ہے. کہ سب سے پہلے آپکے نمبر پر 8585 یا کسی اور نمبر سے میسج آئے گا. جسمیں اپکا نمبر لکھا ہوگا اور ساتھ میں کچھ رقم جو آپکے Easy paisa یا jazz cash میں ٹرانسفر ہوئی ہو گی.
اسکے بعد آپکو ایک نمبر سے کال آئے گی کہ بھائی آپکے نمبر پر میں غلطی سے پیسے چلے گئے ہیں. وہ پیسے میں نے اپنے گھر بھیجنے تھے. میںمزدور بندہ ہوں بہت غریب ہوں. آپ براہ مہربانی مجھے واپس کر دیں. آپکہو گئے کہ میں کس طرح کروں.
وہ بندی بولے گا کہ آپ اس دکان والے سے بات کریں کس سے میں پیسے بھجوائے ہیں. پھر وہ ایک بندے سے بات کرائے گا اور دکان والا بن کربات کرے گا. کہ جناب اس غریب بندے کے پیسے میں نے اسکے گھر کیلیے بھجوائے تھے جو ایک نمبر غلط ہو کج وجہ سے آپکی طرف چلے گئے. اب اگر آپ اسکی مدد کرنا چاہتے ہیں تو آپکی مرضی. ورنہ یہ جانے اور آپ.
اب آپ بولو گے کہ کیسے اسکی مدد کروں. وہ بندہ آپکے نمبر پر اپنے موبائل فون میں Easy پیسہ یا JazzCash کا اکاؤنٹ بنائے اور اسکے کوڈ کیلیے آپکو بولے گا کہ آپکے نمبر پر جومیسج otpآئے گا.
آپ سے پوچھے گا یا کہے گا کہ میرے اس نمبر پر بھیج دو.
اسکے بعد وہ اپکا اکاؤنٹ اپنے موبائل-فون میں اوپن کر لے گا اور آپکے اکاؤنٹ میں جمع سارا پیسہ اڑا لے گا.
ایسا زیادہ تر ٹیلی نار اور جاز کے صارفین کے ساتھ ہو رہا ہے.
میرا مقصد آپکو کو آگاہ کرنا تھا. محتاط رہیں. ایسے کسی دھوکے میں نہ آئیں. اور ایسی کسی کال کے جواب میں اپنی کوئی بھی معلومات نہ بھیجیں.
اللہ پاک آپ سب کج جان و مال اور عزتوں کی حفاظت کرے. آمین.