موبائل پر واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ

In عوام کی آواز
January 17, 2021

نمبر1- سب سے پہلے ہم گوگل پلے سٹور سے اپنا واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں گے
نمبر2 -ڈاؤن لوڈ کرنے اور انسٹال کرنے کے بعد ہم واٹساپ کے آئیکن کے اوپر کلک کریں گے
نمبر3-جیسے ہی واٹس اپ آن ہوگا تو پہلی سکرین جو ہمارے پاس شو ہوگی اس میں ہم اپنا کر یٹ اکاؤنٹ پر کلک کریں گے

نمبر4-اب جو سکرین ہمارے پاس نظر آئے گی اس پر ہم اپنا موبائل نمبر لکھیں گے اسی موبائل نمبر پر واٹس ایپ ایک کوڈ بھیجے گا
نمبر5-یہ کوڈ ہم واٹس اپ کے اندردی گئی جگہ پر لکھیں گے جیسے ہی کوڈ لکھیں گے ہمارا واٹس اپ کریٹ ہو جائے گا
نمبر6-کوڈ انٹر کرنے کے بعد واٹس ایپ اکاؤنٹ بن جائے گا ہمارے پاس سکرین شو ہو گی جہاں ہم نے اپنا نام لکھنا ہوتا ہے -آپ اپنا اصل نام ڈالنے یا کوئی بھی نام ڈال سکتے ہیں
نمبر7-اس کے بعد ہمارے پاس پروفائل فوٹو والا آپشن شو ہوتا ہے یہاں پر ہم اپنا پروفائل فوٹو اسی وقت سیٹ کر سکتے ہیں یا یہ والی سیٹنگ بعد میں بھی ہو سکتی ہے
نمبر8-اس کے بعد ایک اور آپشن آتا ہے اباؤٹ کا اباؤٹ میں ہم کچھ بھی لکھ سکتے ہیں کچھ بائی ڈیفالٹ واٹس اپ کے اندر موجود ہوتے ہیں ہم وہ بھی استعمال کر سکتے ہیں
نمبر9-جیسے ہی ہم اپنا پروفائل نیم اور فوٹو سلیکٹ کرتے ہیں تو ہمارے پاس اس مین سکرین واٹس ایپ کی اوپن ہو جاتی ہے
نمبر10-مین سکرین کے اوپر سٹارٹ چیٹ کا آپشن ہوتا ہے اس پر کلک کریں تو ہمارے موبائل میں موجود وہ تمام کنٹیکٹ جن پر واٹس ایپ بنی ہوتی ہے شو ہونا سٹارٹ ہو جاتے ہیں

ان دس سٹیپ کے اندر ہمارا واٹس ایپ کا اکاؤنٹ کریٹ ہو جاتا ہے اور ہم اپنے دوستوں کے ساتھ واٹس اپ کے اوپر رابطہ کر سکتے ہیں-موبائل پر واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ سیکھنے کے بعد اب ہم موبائل کی مزید کچھ سیٹنگ سیکھ لیتے ہیں

واٹس اپ پر اسٹیٹس لگانے کا طریقہ

نمبر1-واٹس اپ کے اوپر سٹیٹس کیسے لگاتے ہیں سٹیٹس لگانے کے لئے سب سے پہلے ہم سٹیٹس کے آئیکن کے اوپر کلک کرتے ہیں
نمبر2-آپ نیچے دیئے گئے گرین کلر کے بٹن کے اوپر کلک کرتے ہیں اور اور گیلری میں سے کوئی بھی پکچر یا کوئی ویڈیو کو سلیکٹ کر لیتے ہیں ہیں یا کیمرے کی مدد سے کوئی فوٹو بنا کر وہ بھی اسٹیٹس پر لگا سکتے ہیں

واٹس اپ پر ویڈیو یا آڈیو کال کرنے کا طریقہ

نمبر1-جس بھی کونٹیکٹ پر ہمیں ویڈیو یا آڈیو کال کرنی ہو تو اس کے کنٹیکٹ کو اوپن کریں اوپر والی سائیڈ پر ویڈیو اور آڈیو کال کا آپشن موجود ہوتا ہے آپ اپنی مرضی کا آپشن سلیکٹ کر سکتے ہیں
نمبر2-یہاں سے آپ ویڈیو کال کا آپشن سلیکٹ کریں گے تو اس بندے کو ویڈیو کال جائے گی اگر آڈیو کا آپشن سلیکٹ کریں گے تو آڈیو کال جائے گی

/ Published posts: 3

My Name Is Shazia GulzarAnd I Have A Master's Degree In Computer Science.In Addition, I Have A Diploma In Computer Application & Office Professional.I Like Writting Post In Urdu.