پیزے کا آٹا گوندھنے کا طریقہ
آدھا کپ نیم گرم پانی میں ایک چھوٹی چمچ نمک کی ڈالے ایک کھانے کا چمچ چینی ڈالیں ایک کھانے کا چمچ خمیر ڈھالیں اب اسے مکس کریں اب اسے ڈھک کر پانچ منٹ کے لیے رکھ دے ایک الگ برتن میں دو کپ میدا ڈالیں میدے میں ایک چمچ ڈرائی ملک پاؤڈر ڈالیں ایک چمچ دہی ڈالیں دو چمچ سبزی والا اوئل ڈالیں انڈہ ڈالیں اگر بڑے سائز کا ہے تو آدھا چھوٹے سائز کا ہے تو پورا انڈا ڈالیں ان سب چیزوں کو میدے میں اچھی طرح مکس کریں اب جو پانی تیار کیا تھا اس کے ساتھ اسے گوندھے اب اسے ڈھک کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں
چکن بوٹی تیار کرنے کا طریقہ
بغیرہڈی والے گوشت کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں بنا لیں اب اس میں
نمبر1:ایک چمچ چاٹ مصالحہ ڈالیں
نمبر2:ایک چمچ سبزی والا آئل ڈالیں
نمبر3:ایک چھوٹی چمچ نمک ڈالیں
نمبر4:دو چمچ لیموں کا رس ڈالیں
نمبر5:ایک چمچ دہی ڈالیں
نمبر6:ایک چمچ لال مرچ پاؤڈر ڈالیں
اب گوشت کو اچھے سے مکس کر کے 15 منٹ کے لیے رکھ دیں پندرہ منٹ کے بعد ایک بڑے فرائی پین میں دو چمچ سبزی والا آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر گوشت کو پانچ منٹ تک فرائی کریں اب دس منٹ کے لیے گوشت کو دم پر رکھ دے گوشت تیار ہونے کے بعدآٹے کی روٹی بنا لیں روٹی میں کانٹے والے چمچ سے سوراخ کریں اب روٹی پر پیزا سوس لگائیں اب روٹی پر گوشت کی بوٹیاں ڈالیں اب اس پر چیڈر چیز ڈالیں اب اس پر موزریلا چیز ڈالیں اب اس پر شملہ مرچ کاٹ کے رکھ دے چار پانچ ٹکڑے اب اسے پندرہ منٹ کے لیے اوون میں رکھ دیں