تمام کائنات کے خالق و مالک نے اشرف المخلوقات کواپنے عبادت کیلئے تمَدُّن پسند اور معاشرتی زندگی گزارنے والاپیدا کیا ہے۔اسلئے انسانی زندگی میں انسان پر تین آوامر لازم ہوتے ہیں
٭ اصلاح عقیدہ
٭ عبادات کا طریقہ
٭ معاملات کا سلیقہ۔
مندرجہ ذیل آوامر میں ہر ایک کو درست کرنے کے لیے علوم اسلامیہ کی ضرورت ہوتی ہے
(۱) اصلاح عقیدہ کے لیے علوم دینیہ کی ضرورت
انسان کو شعورآنے پرسب سے پہلے عقیدہ کی اصلاح ضروری ہےکہ اللہ تعالی واحد لاشریک تمام جہانوں کا مالک اور کائنات کا خالق ہے۔ بغیر کسی اسباب کی مدد، دستگیری،اولاد دینا،صحت دینا ،صرف اللہ تعالی کا کام ہے تو عقائید اسلامیہ اپنانے کیلئے علوم اسلامیہ علوم قرآن وحدیث حاصل کرنا اہم اور ضروری ہے اس لیے کہ تمام اعمال اصلاح عقیدہ کے بعد فائدہ دیتے ہیں۔ورنہ ”اللہ تعالیٰ ناراض اورہندو جاگا رات“اس لیے مدارس وسکولز وغیرہ میں شش کلمے سیکھائے جاتے ہیں تاکہ بچوں کی ابتدائی عمر میں اصلاح عقیدہ اسلامی اصول پر ہوجائے۔
(۲) عبادات کے لیے علوم اسلامیہ کی اہمیت
عبادات کیلئے علوم اسلامیہ کی اہمیت کوئی چھپی ہوئی چیز نہیں ہےکیونکہ عبادت وہ ہے جو حضرت محمدﷺ کے بتائے ہوئے طریقے پر پروردگار عالم کی خوشنودی کے لیے ہوجائے۔ یہی طریقہ محمدﷺ سیکھنا بغیرعلم دین کے ممکن نہیں۔
(۳) معاملات کے لیے علوم اسلامیہ کی اہمیت
دنیا میں کوئی ایسا بندہ نہیں ملتا جو اپنے تمام ضروریات اکیلا خود کیلئے پورا کریں بلکہ ایک نوالہ میں کئی لوگوں کی محنتیں شامل ہوتی ہیں۔اور ایسے مقام میں رہے جہا ں کوئی انسان کی وجود نہ ہو۔کیونکہ انسان کالفظ اُنس یعنی محبت اور تعلق سے لیا گیا ہے۔اگر آپ بڑے بڑے مکانات دیکھتے ہیں تو یہ بھی انسانوں کی کاوشوں سے بنائے گئے بنگلے ہیں۔تب اکیلا رہنا ممکن ہوا بلکہ با ت شب دو شب یا مہینہ وغیرہ اکیلا گزارنے کی نہیں بات زندگی کی ہے۔
واضح ہوا کہ ہر انسان معاش وزندگی میں دوسری انسانوں کا محتاج ہوتا ہے۔اسلئے انسانو ں کی درمیان نکاح، بیع وشراء، اجارہ،مضاربت، بنوائی، معماری، الغرض مختلف معاملات زندگی ہو تے رہیں گے۔ جب انسانوں کے درمیان معاملات ہوں گے تب انکے درمیاں بحث ومباحثہ کیلئے ایسی قوانین کی ضرورت ہیں جس پر یہ لوگ اپنی معاملات طے کریں۔ کہ نکاح کس طرح کریں زمینداری دکانداری وغیرہ کی اجارہ باڑہ پر کیسے لیا جائے۔
اب اگر ان معاملات کیلئے انسان اپنی ذہن وخیالات سے قوانین بنائیں گے تو ذہنیں اور خیالات لاتعداد ہیں۔کوئی ایک قانون تو کوئی دوسرے قانون کو بہتر سمجھے گا۔اسطرح انسانو ں کے درمیان جھگڑا ختم کرنے کیلئے جو قوانین بنائے جاتے ہیں وہ مذید خرابی پیدا کرکے انسانوں پہ شب خون مارے گا۔اس لیے خالق انسان نے ساتھ ساتھ انسانیت کی بھی تکمیل فرمائی ہےاور انسانوں کی رہنمائی کے لیے ختم المرسلین محمدمصطفیٰﷺکو بھیجا اور پھر قرآ ن پاک مجموعہء قوانین کو اُن پر اُتارا ۔ اب قرآن پاک کی علوم اور سنت رسول ﷺکو سمجھنا سیکھنا اور یہی علوم حاصل کرنا ہر مسلمان کا فرض بنتا ہے اور تمام علماء دین کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اتنا علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و زن پر فرض ہے کہ وہ حلال وحرام میں تمیز، اوقات نماز، حقوق والدین اور حقوق معاشرہ معلوم ہو۔تاکہ انسان اپنے زندگی کی تمام عبادات ومعاملات اللہ تعالی کی رضا اور خود اپنی دنیوی واخروی کامیابی کیلئے علوم دینیہ وقوانین اسلامیہ کی مطابق گزار کرفلاح دارین حاصل کریں۔اللہ تعالی ہم کو اور ہماری اولاد کو دین کی اطاعت اور علوم اسلامیہ میں مہارت عطا فرمائے۔(آمین)