مزیدار چکن ویجیٹبل کارن سوپ۔۔

In عوام کی آواز
January 15, 2021

سوپ بناؤ۔۔۔۔ سردی بھاگاؤ۔۔۔
مزیدار چکن ویجیٹبل کارن سوپ۔۔
اجزا:۔
1۔ چکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک پاؤ (بون لیس)
2۔ ٹماٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 عدد (باریک چوپ کٹے ہوئے)
3۔ مٹر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1 کپ (دانے نکال لیں)
4۔ گوبی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 عدد چھوٹی
5۔ گاجر ۔۔۔۔۔۔۔ 1 عدد
6۔ کارن ۔۔۔۔۔۔ 1 عدد (دانے نکال لیں)
7۔ شملہ مرچ ۔ 1 عدد
8۔ ہری مرچیں 2 عدد (باریک چوپ کٹی ہوئی)
9۔انڈے۔۔۔۔۔۔۔ 2عدد
10۔ ہری پیاز 1 عدد (باریک چوپ کٹی ہوئی)
11۔ کالی مرچ پسی ہوئی 1 چمچہ
12۔ چکن پاوڈر۔۔۔۔ آدھا چمچہ
13۔ کارن فلور ۔۔۔۔ 2 چمچے
14۔ نمک حسب ضرورت
15۔ ساس ۔۔۔۔۔۔۔ (سویا ساس ، چیلی ساس، سرکہ ساس) حسب ضرورت

ترکیب:۔
سب سے پہلے ایک دیگچی میں 2 لیٹر پانی ڈالیں اور چولھے کی درمیانی آنچ پرپانی کو پکائیں۔ پھراس میں چکن شامل کریں اور پندرہ منٹ دھمیی آنچ پر یخنی تیار کر لیں۔ اب مٹر اور کارن کے
دانےشامل کریں اور انھیں گلنے تک پکائیں۔اس کے بعد اس میں گاجر ہری پیازٹماٹر شملہ مرچ ہری مرچیں کالی مرچیں نمک اور چکن پاؤڈر شامل کریں۔ اب دو انڈے بغیر زدی کے اس میں شامل کریں مگر انڈے ڈالنے کے 5 سکینڈ بعد اسے ہلکے ہاتھ سے ہلائیں۔ ۔ایک پیالی میں تھوڑا سا پانی لیں اوردو چمچے کارن فلور کو اچھی طرح گھولیں اب اسے ہلکے ہاتھ سے سوپ میں آہستہ آہستہ ملائیں۔ جب سوپ گاڑھا ہو نے لگے اس میں سرکہ ساس چیلی ساس سویا ساس حسب ضرورت ڈالیں۔اور ڈش میں گرما گرم پیش کریں۔
سردیوں کی سوغات ذائقہ داد مزیدارچکن ویجیٹبل کارن سوپ خود بھی انجوائے کریں اور دوسروں کو بھی پلائیں۔ایسا غذایئت سے بھر پور سوپ آپ نے پہلے کبھی نہیں پیا ہوگا۔ یہ سوپ آپکے جسم میں قوت مدافعیت پیدا کرتا ہے اور سردی سے محفوظ رکھتا ہے اگر آپ اس سوپ کو بزنس کے طور پہ بھی لگا سکتے ہیں یہ منفہ بخش کاروبار ہے۔

/ Published posts: 18

میرا نام حسن عباس ہے۔ مجھے اُردو ادب سے دلی لگاؤہے۔اُردو شاعری، فنونِ لطیفہ ،کالم نگاری،تجزیہ نگاری اور شوقیہ کھانا بنانامیرے مشاغل ہیں۔

Facebook