Skip to content

صحت مند زندگی کے چھ اصول

صحت مند زندگی گزارنے کے لیے ان چھ باتوں پر عمل کریں۔ آپ کی زندگی حسین ہو جائے گی۔

1- نیند
نیند انسان کے لیے بے حد ضروری ہے۔ دن میں انسان کو آٹھ گھنٹے سونا چاہیے۔ یہ آٹھ گھنٹے آپ رات میں بھی پورے کر سکتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی نیند پوری کریں۔ یہ صحت کی ضمانت ہے۔

2- ورزش
ورزش انسانی جسم کے لیے نہایت ہی کار آمد ہے۔ اس کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ روز ایک گھنٹہ ورزش کے لیے نکالیے۔ ورزش کرنے سے جسم تندرست و توانا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ دماغ بھی ریفریش رہتا ہے۔ اس کو اپنی عادت بنا لیں۔

3- متوازن غذا
اپنی خوراک کو متوازن رکھیں اور پھل و سبزیوں کو اپنی خوراک میں شامل کریں۔ متوازن غذا صحت مند رہنے کے لیے انتہائی کا آمد ہے۔ آپ گوشت کا استعمال کم کر دیں۔ بازاری اشیا کو خوراک میں شامل نا کریں۔ اور گھر کی بنی ہوئی دال و سبزیوں کو زیادہ استعمال کریں۔

4-ڈاکٹر کو چک اپ :
کم از کم چھ مہینے بعد اپنا مکمل چک اپ کرائیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کو جو بیماریاں ہوں گی ان کا پتا چل جائے گا۔ اپنے معالج کو اپنا چک اپ لازمی کرائیں اور مکمل علاج کرائیں۔ اپنے آپ کو ٹینشن فری بنا لیں۔

5-مٹی کے برتن:
کھانا کھانے اور پکانے کے لیے مٹی کے برتنوں کا استعمال کریں۔ باقی برتنوں میں کھانا گل جاتا ہے جب کہ مٹی کے برتنوں میں کھانا پک جاتا ہے۔ آپ سیب لیں وہ پکا ہوا ہوگا تو آپ کو اچھا لگے گا اگر وہ گلا ہوا ہوگا تو آپ اس کو پسند نہیں کریں گے۔ کھانے کی بھی مثال ایسی ہی ہے۔ اگر مٹی کے برتن کا بنا ہوا ہوگا ہو پکا ہوا ہوگا۔ اگر کسی اور چیز میں بنا ہوا ہوگا تو گلا ہوا ہوگا۔مٹی کے برتن میں کھانے بنانے کے اور بھی کئی فوائد ہیں۔ اس لیے کوشش کریں کہ کھانا مٹی کے برتنوں میں بنائیں۔

6- زیتون
زیتون کا تیل بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس کا تذکرہ قرآن پاک میں بھی ہے۔ اس کے تیل کے ان گنت فوائد موجود ہیں۔ یہ تیل میدہ کی اصلاح کرتا ہے۔ اسے سر پر بھی لگانا چاہیے اور کھانے میں بھی اس کا استعمال بہت ضروری ہے۔ زیتون کے تیل کو اپنی خوراک میں لازمی شامل کریں۔ اس کے فوائد آپ کو دیکھنے کو ملیں گے۔

ان چھ اصولوں پر عمل پیرا ہو کر آپ ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔ صحت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ اگر انسان کے پاس صحت ہو تو اس کی زندگی بہت خوبصورت بن جاتی ہے۔ آپ کے پاس اگر صحت نہیں تو آپ دوسروں پر بوجھ بن کر رہ جاتے ہیں۔ اپنی صحت کا خاص خیال رکھا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *