Skip to content

اگر آپ روزانہ پیدل چلتے ہیں تو اس سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلیاں آ سکتی ہیں

اگر آپ روزانہ پیدل چلتے ہیں تو اس سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلیاں آسکتی ہیں . ایسا مانا جاتا ہے کے پیدل چلنے آپکی صحت کے لئے سب سے اچھی میڈیسن بھی ہے . پیدل چلنا نہ صرف روحانی صحت کے لئے فائدہ مند ہے بلکے ہماری دماغی صحت کے لئے مفید ہے . تو آیئے دیکھتے ہیں کے پیدل چلنے سے ہمیں کیا کیا فائدے حاصل ہوتے ہیں .
دماغی صحت کو بہتر بناتی ہے .

ایک یونیورسٹی کی ریسرچ کے مطابق یہ بات سامنے آی ہے کے ورزش کی کمی ہونے سے جیسے کے پیدل چلنا الزائمر کی بیماری ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے . کیا آپ جانتے ہیں کے پوری دنیا میں تقریباً ٣٥ ملین لوگ الزائمر کی بیماری میں مبتلا ہیں اور مستقبل میں ان کی تعداد بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے لیکن ایسے میں جو لوگ فعال ہیں اپنی صحت کو لے کر جو واک ، ورزش ، تیراکی ، ٹہلتے یا کوئی بھی ورزش کرتے ہیں تو وو اس بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں . جن سے ان کا دماغ صحت مند رہ سکتا ہے . پیدل چلنے کی عادت آپکی مجموعی طور پر صحت کو تو صحت مند رکھتی ہی ہے بلکے یہ آپکے دماغی صحت کو بھی بہتر بنا کر ذہنی دباؤ سے نجات دلانے میں بھی مدد گار ہے . پیدل چلنے کی عادت نہ صرف ایسے کیمیکل کی پیداوار میں اضافہ کرتی ہے جو کے دماغی صحت کے لئے مدد گار ہے بلکے آپ کے نیوران اور خون کی نالیوں کو بھی صحت مند بناتی ہیں .

نظر کی کمزوری کو ختم کر کے نظر کو بہتر بناتی ہے . خاص طور پر پیدل چلنے کی عادت آپکی آنکھوں پر انے والے دباؤ کو ختم کرتی ہے اور آپکو گلوکوما جیسی خطرناک بیماری سے بھی بچاے رکھتی ہے . ہماری آنکھوں کو صحت بخشنے کے لئے پیدل چلنا سب سے بہترین آپشن ہے . اگر اپ اپنی آنکھوں کی کمزوری دور کر کے انہیں صحت مند بنا ے رکھنا چاہتے ہیں تو ایسے میں بہتر یہ ہی ہے کے اپ پیدل چلنے کی عادت کو اپنانہ چاہیی کیوں کے پیدل چلنے سے آپکی آنکھوں کی صحت پہلے سے 4 گنا زائدہ بڑھ جاتی ہے اور چیزوں کو دیکھنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہونے لگتا ہے .

دل کی بیماریوں سے محففوز رکھتی ہے. یہ تو اپ سب ہی جانتے ہیں کے رننگ آپکے دل کو مضبوط بناتی ہے لیکن امریکی دل کی ایسوسی ایشن کے مطابق پیدل چلنے کی عادت رننگ سے بھی زائدہ فائدہ دیتی ہے اور یہ آپکے دل کو بھی مضبوط بناتی ہے . روزانہ آدھے گھنٹے کی واک آپکو دل کی سنجیدہ بیماریوں سے دور رکھ سکتی ہے . جیسے کے ہائی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے برے کولیسٹرول سے بچاے رکھنے اور خون کی گردش کو بہتر بنا سکتے ہیں .

پھیپھڑوں کی مقدار میں اضافہ . پیدل چلنا ایک ایسی ورزش ہے جو کے خون میں آکسیجن کے بھاؤ کو بہتر بناتی ہے اور یہ زہریلے مادے اور فضلہ کو بھی با ہر نکلنے میں مدد کرتی ہے مختصر یہ کے یہ آپکے پھیپھڑوں کے لئے انتہایی مفید ہے کیوں کے گہری سانس لینے سے پھیپھڑوں کے مطلق بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ بالقل کم ہو جاتا ہے اور کمزور ہو چکے پھیپڑے بھی پھر سے صحت مند ہونے لگتے ہیں اس کے علاوہ یہ ہمارے پھیپھڑوں پر پیدا ہونے والے دباؤ کو ختم کرنے ہمارے مدافعتی سسٹم کو پوری طرح سے ان میں اضافہ کرنے میں مدد دیتی ہے . اسی لئے پیدل چلنے کی عادت کو ضرور اپنانہ چاہیے .

لبلبہ کے لئے فائدہ مند ہے. پیدل چلنا وو ورزش ہے جو کے ذیابیطس کے مریضوں کے لئے فائدے مند ہے. ایک ریسرچ کے مطابق جسم میں گلوکوز کی سطح بناے رکھنے اورانسولین کی پیدا وار میں اضافہ کرنے کے لئے پیدل چلنا اچھی ورزش مانی جاتی ہے . ایسے لوگ جو کے زائدہ تر بیٹھے رہتے ہیں اور پیدل چلنے کی عادت کو کم کر دیتے ہیں یا کے پوری طرح سے چھوڑ دیتے ہیں تو ایسی صراط میں آپکے جسم میں انسولین کی سطح کم ہو جاتی ہے اور ہائی بلڈ شوگر لیول کا سامنا کرنا پڑتا ہے .

نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بناتی ہے . صرف آدھا گھنٹہ روزانہ پیدل چلنا نہ صرف بڑی آنت کا کینسر ہونے کے خطرے کو کم کرتا ہے بلکے نظام ہاضمہ کو بہتر کرنے اور آنتوں کی تحریک بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے ایسے لوگ جو کے قبض کے مسلے سے دو چار ہیں تو پیدل چلنے کی عادت انکو اس مسلے سے ریلیف دلانے میں بھی کارآمد سبط ہو سکتی ہے .

پٹھوں کے لئے بھی مفید ہے . آپکے پٹھوں کو صحت مند بناے رکھنے کے لئے واکنگ کی عادت بنیادی کردار ادا کرتی ہے . اسی وجہ سے پٹھوں کی تھکن اور کمزوری اور پٹھوں میں ہونے والے درد سے نجات حاصل کرنے کے لئے پیدل چلنا چاہیے .

اس کے علاوہ یہ آپکی ہڈیوں کے لئے کمر درد سے نجات دلانے کے لئے دماغ کو فریش بنانے کے لئے موثر ہے . اور ایک ریسرچ کے مطابق پیدل چلنے کی عادت آپکو ٥٠ سے زائدہ بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *