کمپیوٹر سے گھر بیٹھ کر پیسے کمائیں

In شوبز
January 14, 2021

جدید دور
تیز ترین اور نئی چیزیں متعارف کروانے کو جدید دور کہتے ہے۔ اور اس تیزی کے دور میں انٹرنیٹ ایک ایسی ایجاد ہے جس کی وجہ سے دنیا کے بہت سے کام بدل گئے۔ مثال کے طور پر ایک دوسرے سے رابطہ برقرار رہتا ہے، یہ انٹر نیٹ کمپیوٹر، موبائل، اور دوسری چیزوں پر چلتا ہے۔ کمپیوٹر کے ذریعے سے انٹرنیٹ چلایا جاتا ہے۔ جس پر ہم انسان بہت سے الیکٹرونک کام لیتے ہیں۔ ایک دوسرے کو کچھ لکھ کر بھیجنا ہو تو کمپیوٹر پر لکھ کر انٹرنیٹ کے ذریعے سے دوسروں کو بھیج دیتے ہے۔ اور بہت سے دفاتری کام بھی کمپیوٹر پر کیے جاتے ہیں، ڈیزائن بنانا، اور بہت سافٹ وئیر ہے جن پر کام کیا جاتا ہے

کمپیوٹر پر کام
آج کے دور میں گھر بیٹھ کر کمپیوٹر پر کام کرسکتے ہیں، جیسے ہم کمپیوٹر کے ذریعے سے (جی میل) کر کے ایک دوسرے کو پیغام یا سافٹ وئیر کی فائل بھیجتے ہے۔ اسی طرح سے گھر میں رہ کر ہم کمپیوٹر پر انٹرنیٹ کے ذریعے سے کام کرسکتے ہیں، بہت سی آن لائن جاب ہوتی ہے۔ جو مختلف قسم کی ہوتی ہے، مثال کے طور پر کمپنی کو کسی چیز کا ڈیزائن بنا کر بنا کر بھیجنا، کسی پیپر لکھ کر بھیجنا، تصویریں بنا کر ، یوٹیوب چینل بنا کر، نیوز پر لکھ کر، لنک بلڈ وغیرہ کام کر سکتے ہیں۔

غریبوں کی مدد
آج کے دور میں جو غریب ہے۔ اور کام کی تلاش میں ہو تو وہ تھوڑی دیر کمپیوٹر کا کام سیکھ لے اور گھر بیٹھ کر محنت سے کمپیوٹر پر کام کریں اور پیسے کمائیں اپنی غربت دور کریں اور دوسرے غریبوں کے لیے مشلِ رہ بنے، جو عورت گھر پر ہے اور کمانے کے لیے باہر نہیں جانا چاہتی اور دنیا سے بچ کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنا چاہتی ہے۔ اسے چاہیے کہ اُسے کم از کم اتنی تعلیم حاصل کر لینی چاہیے کہ وہ لکھ پڑھ سکے تاکہ وہ کمپیوٹر پر گھر میں رہ کر ہی کام کرے اور پیسے کما سکے، اس سے بہت سے غریب لوگوں کا بھلا ہوگا کہ وہ ایک آسان راستہ پکڑے اور اس پر محنت کر کے پیسے کمائیں۔

کمپیوٹر کے فوائد و نقصانات
کمپیوٹر کے بہت ہی فائدے ہیں۔ جن میں انسان نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے۔ ہر قسم کا آن لائن کام کمپیوٹر پر ہوتا ہے، کمپیوٹر نے ہمارے بہت سے کام سنبھال رکھے ہے۔ اس میں ہمارا اور حکومتوں کا، اور تعلیمی اداروں کا اور بہت سے کام کرنے والوں کا ڈیٹا باآسانی مل جاتا ہے اور یہ ایک دوسرے فرد کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ ہے، اس سے بہت سے کام لیے جاتے ہیں۔ زمینوں، جائدادوں اور دیگر کام کمپیوٹرائزڈ رجسٹر ہوتے ہیں جس سے بہت لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ جس کی چیز ہوتی ہے۔ وہ اُسی کے نام سے کمپیوٹر ڈیٹا میں سیف ہو جاتی ہے۔ جہاں کمپیوٹر کے فائدے ہیں وہاں کمپیوٹر کے بہت سے نقصانات بھی ہیں۔ جیسے کہ بہت سا فحش مواد ، اور کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا بہت زیادہ استعمال سے انسان ایک جگہ بیٹھ کر کرتا ہے جس سے بہت سی بیماریاں بھی لگ جاتی ہے، اور نظر بھی کمزور ہوجاتی ہے، معدہ ٹھیک سے ہاضمہ نہیں کرتا، ریڑھ کی ہڈی میں درد ہونے لگ جاتا ہے۔ ہمیں عتدال کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔