Skip to content

کراچی شہر کی خوبیاں

ملک پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں شمار ہونے والا ایک شہر کراچی ہے کراچی کی اپنی ہی ایک الگ پہچان ہیں یہاں کے لوگ بڑے ہی محنت کش اور پرجوش لوگ ہیں اس شہر میں بہت سے ایسے مقامات ہیں جو سیاحت اور دلکش نظاروں سے بھرے ہوۓ ہیں اور اس سے شہر ہے بہت سے ایسے ایسے مقامات ہیں جہاں پر ہر محلے کی اپنی الگ الگ کھانے کی چیز مشہور ہے جیسے کہ برنس روڈ میں موجود مزیدار حلیم کراچی حلیم اور اس کے علاوہ کراچی بریانی اور ٹاور میں الرحمن بریانی وغیرہ قابل تعریف اور مشہور ہے

پاکستان کا یہ شہر ہر لحاظ سے بہت ہی بہترین اور اچھا ہے کہ اس میں ہر قسم کی سہولیات موجود ہیں یہاں کے شہری بہت ہی باشعور اور اچھے ہیں کہ یہاں پر ہسپتال اسکول کالج اور بہت سے فلاحی ادارے موجود ہیں- یہ شہر معاشی و سماجی لحاظ سے بہت اہمیت رکھتی ہیں کہ اس شہر میں بہت سے لوگ دوسرے صوبوں اور شہروں سے آکر نوکریاں اور کام کاج کرتے ہیں ایک صورت میں یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ کراچی شہر غریبوں کیلئے ماں کی طرح ہیں جس کے آنچل میں آکر ہر کوئی سکون کی نیند سوتا ہے اور اس کو آرام ملتا ہے اور اس شہر میں بہت سے اقسام کے ہنر مند افراد اور ان میں ماہرین بھی پائے جاتے ہیں

لاہور اور کراچی کے لوگوں کے بارے میں بات کر رہے تھے تو یہاں کے لوگ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور ہر ایک کی مدد کرنے کو ہمیشہ تیار رہتے ہیں اس کی مثال یولے لیں اگرچہ کسی بس میں کوئی بزرگ شخص چڑھ جائے تو اس کو سیٹ دینے کے لیے ہر وہ نوجوان کھڑا ہو جاتا ہے جو سیٹ پر پہلے بیٹھا ہوا تھا اور یہاں کے لوگوں میں بہت زیادہ اتفاق ہے کیوں کہ یہ شہر بلکل ایک زبان کے رہنے والوں کا نہیں ہے اس میں بہت سے اقسام کی زبان بولنے والے اور دوسرے سماج سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں جو آپس میں بھائی چارہ اور محبت سے رہتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *