ہم انسان بڑے ظالم ہوتے ہیں. . .
بڑے ظالم ہوتے ہیں ہم انسان ۔
ہم معاف نہیں کرتے ، ، وہ رَّب… وہ قادرِ مطلق ہو کر بھی معاف کردیتا ہے اور ہم اِتنے حقیر ، اِتنے نا چیز ہو کر بھی کسی کو معاف نہیں کرتے ۔ ہم رَّب کی ناراضگی گوارہ کر لیتے ہیں پر کسی کی ذرا سی غلطی۔ ۔ ۔ ذرا سا تلخ رویہ۔ ۔ ۔ ذرا سا بُرا سلوک گوارہ نہیں کر پاتے ۔
کوٸ لاکھ مداوہ کرنا چاہے اپنے دُکھوں کا، ہمیں کوٸ احساس نہیں ہوپاتا۔ اِس بات سے بلکل کوٸ غرض نہیں ہوتی کہ سامنے کھڑا شخص کس قدر کرب سے گزر رہا ہے ، کس قدر محبت کا طلبگار ہے ۔ ہمیں اپنی اَنا بہت پیاری ہوتی ہے پر ہمیں یہ محسوس نہیں ہوپارہا کہ ہم اللّٰہ کے قہر کو پکار رہے ہیں .، کسی کے دل کی آہ لے رہے ہیں .
ہم ضرور بھول جاتے ہیں لیکن وہ رَب… وہ رَب نہیں بھولتا ، وہ مہلت تو دے دیتا ہے مگر اُس کی پکڑ بھی بہت شدید ہوتی ہے۔ اگر اللّٰہ نے ہمیں مہلت دے رکھی ہے تو اس کا مطلب محض یہ ہے کہ یہ ہمارے طاقت و قوّت اور اِختیار کی آزماٸش ہے۔ یہ نہیں کہ اللّہ نے ہمیں کسی بھی ذی روح کی زندگی پر حکمرانی کرنے کی طاقت دے رکھی ہے ۔
ہم اپنے اختیار اور طاقت کے زور کو اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں پر در حقيقت یہ ہم پر ہمارے رَب کی طرف سے ناراضگی اور غضب کی علامت ہوتی ہے۔ یہ اللّٰہ کا عذاب ہی تو ہے کہ ہمارے ہاتھوں کسی کی زندگی تباہ ہوجاۓ … ہماری تلخ کلامی، ہمارے زہر آلود لہجوں اور لفظوں کی وجہ سے کوٸ خاموشی سادھ لے … ہمارے اختیار و طاقت کے ڈر سے کوٸ اپنا دل مار لے،، صبر کر لے ۔ یہ یقیناً قہر و غضب ہے۔
یاد رکھیے یہ الفاظ :
” وَما کاَنَ رَبُّکَ نَسِیّاَ “
(ترجمہ) ” اور تیرا رَّب بھولنے والا نہیں “
(القرآن)
یہ اُس سچے رَب کا سچا فرمان ہے کہ وہ نہیں بھولتا، کچھ بھی نہیں بھولتا… معمولی سے معمولی بات بھی نہیں بھولتا. تو وہ دل جو ہم نے کسی کا توڑا ، کسی کی عزت جسے ہم نے ذلت میں بدل دیا ، کسی کی وہ زندگی جسے ہم نے اتنا اجیلن کردیا کہ اُسے موت بہتر لگنے لگی۔۔۔ وہ رَب کیا یہ سب بھول جاۓ گا؟ کبھی نہیں!
ڈریں اُس وقت سے کہ کوٸ آپکے ظلم پہ صبر کرلے ، اور تڑپتے دل سے رَب کو پکار اُٹھے ،اور اس کی آنکھ سے آنسو ٹپک پڑے ، ڈریں اُس وقت سے ۔ اور اگر نہیں ڈرتے اور ان باتوں پہ کوٸ ملال نہیں تو سمجھ لیں کہ اب رَب کی ناراضگی اور غضب سے ہمیں کوٸ نہیں بچا سکتا۔۔۔
اللّٰہ جس کا دل سیاہ کردے اسے پھر ہدایت نہیں دیتا۔۔!!
از قلم:
دُعا لقمان
Great Job dua????❤????