آج صبح جب میں لکھنے بیٹھا تو میرے ذہن میں بہت سارے سوال پیدا ہوئے کافی دیر سوچنے کے بعد کہ کس موضوع پہ آج لکھا جائے میں نے یہ فیصلہ کیا میری اس پچیس سالہ زندگی میں میں نے کم ہی لوگوں کے چہروں پہ رونق دیکھی ہے کیوں نہ اس بات کو موضوع سخن بنایا جائے ۔ تو آئیے اس حوالے سے چند ایسی باتوں کا ذکر کرتے ہیں جو حضرت انسان کی اصل پریشانی کا سبب بن اس کی خوبصورت زندگی کو بے سکون اور پریشان کن بنا رہی ہیں۔
ایک کام لازمی کیجیئے گا ساتھ ساتھ اپنے اندر جھانکتے رہیے گا کہ ہمارا تعلق کس طرح کے لوگوں سے ہے ؟
کیا آپ معاملہ فہم انسان ہیں یا جذبات سے کام لیتے ہیں؟
آپ کو کن باتوں پر کم یا ذیادہ غصہ آتا ہے؟
کیا آپ غصہ کی حالت میں صبر سے کام لیتے ہیں؟
کیا آپ نے کبھی یہ بات سوچی ہے کہ آپ کون ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ انسانیت کے کیا تقاضے ہیں؟
اگر ہم مسلمان ہیں تو اپنے آپ سے پوچھیں کیا آپ مسلمان کی تعریف بھی جانتے ہیں ؟
کیا ہم محنت پہ یقین رکھتے ہیں؟
کیا ہم رزق کی کمی کی وجہ سے پریشان ہیں؟
کیا ہم صحیح معنوں میں رازق کو جانتے ہیں ؟
کہیں ہم اپنے آپ سے ذیادہ دوسروں کے معمالات کی وجہ سے تو ذہنی دباؤ میں تو نہیں ہیں؟
کیا آپ اپنے فیصلے خود کرتے ہیں؟
کیا آپ کو کسی کے پازیٹیو یا نیگیٹیو رویے سے کوئی فرق پڑتا ہے؟
کیا آپ اپنا قیمتی وقت موبائل اور انٹرنیٹ پہ بغیر مقصد کے تو ضائع نہیں کر رہے؟
کیا سوشل میڈیا اور دیگر ایکٹیوٹیز کا آپ کے مزاج پہ تو کوئی برا اثر نہیں پڑ رہا؟
کیا ہم بد گمانی تو نہیں کرتے جس سے نبی کریم ﷺ نے منع فرمایا ہے؟
ہم میں سے کتنے لوگ ایسے ہیں جو قرآن پاک کو ایسی ذبان میں پڑھ چکے ہیں جس ذبان کو ہم سمجھتے بھی ہیں؟
کیا ہم سیرت نبویﷺ کی تعلیم رکھتے ہیں؟
کیا ہم اپنی بات پر اپنے والدین کی بات کو ترجیح دیتے ہیں؟
کیا ہم سچ میں اس پاک دین کے پیروکار ہیں جو ہمیں نے تحفے میں دے کر ہم پہ احسانِ عظیم کیا؟
کیا جب ہم بات کرتے ہیں تو سچ بولتے ہیں؟
کیا جب ہم وعدہ کرتے ہیں تو ہم اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہیں؟
کیا جب ہمیں کوئی امانت سونپی جاتی ہے ہم ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہیں؟َ
کبھی اکیلے بیٹھ کر خود سے پوچھیے کہ آپ ہیں کون؟
اور ایسے لا تعداد سوالات ہیں جن کا جواب ہمارے پاس نہیں ہے تو پھر بھی میں اور آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم خوش رہ سکتے ہیں یہ ہماری سب سے بڑی غلط فہمی ہے۔
اگر آپ کو ان باتوں کا جواب مل جائے تو آپ کبھی پریشان نہیں ہوں گے۔دعا گو ہوں ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
Thursday 7th November 2024 11:25 am