لوگو قرآن سے محبت کرو

In اسلام
January 10, 2021

لوگو قرآن سے محبت کرو اللہ رب العالمین تمہیں اپنا دوست اور مقبول بندہ بنا لے گا سالانہ تقریبات دستار بندی جن بچوں نے ناظرہ قرآن پاک مکمل کیا اور دیگر دعائیں یاد کی ان بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اور دینی جذبہ اجاگر کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب دستاربندی منعقد کی گئی بمقام مرکزی جامع مسجد غوثیہ رضویہ اہل سنت محلہ اسحٰق ارے وا لا الہ آباد اس موقع پر کثیر تعداد میں علمائے حق اہلسنت تشریف لائے مذہبی سیاسی سماجی تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی بچوں کی دستار بندی کی گئی اور ان کے والدین کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا دین اسلام سے محبت ہی ہماری زندگی کا اصل جز ہے اس موقع پر علمائے کرام نے اپنے خطابات میں ارشاد فرمایا آج کے اس جدید سائنسی دور میں ہمیں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ودنیاوی تعلیم کو بھی اپنا زیور بنانا چاہیے اگر آپ اسلام کو دنیا میں عام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو جدید تعلیم سے آراستہ ہونا بہت ضروری ہے
آج کے اس جدید دور میں تعلیم کے ذریعے آپ اپنی بات لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں قرآن پاک سے محبت ہر مسلمان پر فرض ہے ایک مسلمان کا دستور قرآن مجید فرقان حمید پر عمل کرنے سے ہے اپنی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا چاہتے ہو تو قرآن پاک پر عمل کرو اور روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لو قرآن پاک کو تھام لو دنیا میں کامیابی تمہارے قدم چومے گی اس کو موقع پر خصوصی طور پر پاکستان کی سلامتی کے لئے افواج پاکستان کے لیے پاکستان کے دیگر اداروں کے لئے کرونا وبا کے خاتمے کے لیے جو لوگوں رونا کی وجہ سے شہید ہوگئے ان لوگوں کے لئے بے روزگاری کے خاتمے کے لئے خصوصی طور پر دعائیں مانگی گئی
آپ سب کے لئے دعاگو مولانا محمد آصف نور