ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمام خوبیوں وکمالات سے مزین،تمام عیوب سے پاک اعلیٰ پیغمبر ہیں آپ وہ اعلیٰ ہستی ہیں آپ کے قدم مبارک مکہ میں لگے اللہ سورت البلد میں مکہ کی قسم کھائے آپ کے قدم بیماریوں کے شہر یثرب میں لگے اللّٰہ اسے مدینہ منورہ بنادے آپ کے قدم مٹی پہ لگے مٹی عرش سے اعلیٰ بن جائے آپ کی ہرسنت اتنی اعلیٰ کہ حبشی بلال ان سنتوں کو اپنائے وہ غلام دنیاسےامام دنیابن جائے جس نے بھی آپ کی سنت کواپنایا دنیامیں عزت کا تاج اپنے سر سجایا۔
سنت رسول پر عمل کافائدہ صرف آخرت میں ہی نہیں.دنیاوی لحاظ سے بھی بےشمار فوائد ہیں بڑی بڑی بیماریوں سے حفاظت ہے جدید سائنس بھی اس کا اعتراف کرتی ہے ہمارے نبی کے دسترخوان پر سرکہ ضرورموجودہوتا تھا کئی برس قبل نیویارک ٹائمز نے”سرکہ سے موٹاپے کا علاج”عنوان سے ایک تحریر شائع کی
تفصیل میں لکھاتھا سرکہ کااستعمال انسانی معدہ کیلئےمفیدچیزہے موٹاپے کو کنٹرول کرنے کیلئے آدھاچمچ سرکہ ایک گلاس پانی میں ڈال کر استعمال کیا جائے یا سرکہ سلادمیں ڈال کر کھایا جائے تو موٹاپہ آہستہ آہستہ کم ہونےلگتا
ہے۔سرکہ استعمال کرناپیارےنبی کی سنت ہے آپ نے چودہ صدیاں قبل ہی اس کے فوائد بتادئیےتھے.ایک پاکستانی بہائی نے بتایا بہت
عرصہ پہلے کسی کام سے مجھے فرانس جانا پڑا.نمازکاوقت ہوا میں ایک جگہ بیٹھ کروضو
کرنےلگا ایک شخص میرے پیچھے کھڑا ہو کر
غور سے مجھے دیکھنے لگا میں وضوکرکےفارغ ہوا وہ شخص مجھ سےپوچھنےلگاتم کہاں سے
آئےہو میں پاکستان سے آیا ہوں پاکستانی نے جواب دیا۔کہنےلگاپاکستان میں کتنے پاگل خانے
ہیں.چندہی ہونگے.کہنےلگاآپ نے ابھی کیا کیاہے
میں نے وضوکیاہے۔کہنےلگادن میں کتنی مرتبہ کرتےہو. تقریباً پانچ مرتبہ.اس نےفوراً کہا
O i see میں نےکہا آپکاکیامطلب ہے وہ بولا
میں یہاں پاگل لوگوں کے ہسپتال میں سرجن ہوں میں تحقیق کررہاہوں انسان پاگل کیوں ہوتا ہے میری تحقیق ہے انسان کےدماغ کے سگنل پورے جسم میں جاتے ہیں تو ہمارے جسم کے اعضاء کام کرتے ہیں اس دماغ سے چند باریک رگیں ہماری گردن کی پشت سے
جسم میں جاتی ہیں اگر بال بہت زیادہ بڑھا دیئے جائیں یا گردن کے پچھلے حصے کوبہت خشک رکھا جائے تورگوں میں خشکی پیدا
ہوجاتی ہے رگیں کھنچتی ہیں کئی مرتبہ دماغ
کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اسی لئے ڈاکٹر کہتےہیں
ان رگوں کودن میں چار مرتبہ تر کیاجائے میں نےدیکھا آپ نے ہاتھ، منہ تودھویا ہی. گردن پر
بھی کچھ کیاہے پھرآپ لوگ کیسےپاگل ہوسکتےہیں وضومیں گردن کا مسح نبی کی سنت ہے جس کے فوائد کا اعتراف جدید سائنس بھی کرتی ہے۔ انگلیوں سے خوراک کھانااورآخرمیں انگلیاں چاٹ لیناسنت ہے ایک تحقیق کے مطابق انسان جب ہاتھوں سے کھانا کھاتا ہے اسکی انگلیوں سے پلازما خارج ہوتا ہے
جسے مائیکروسکوپ سے دیکھا جاسکتا ہے یہ
پلازما انسان کے اندر جاتاہے اور ہاضمہ میں کام
آتا ہے ہمارے نبی کھاناکھاتے ہوئے ایک لقمہ تقریباً 33مرتبہ چباتے تھےہم چندمرتبہ لقمہ چباکرنگل جاتے ہیں پھر خوراک صحیح ہضم
نہیں ہوتی لقمہ کم چبانے سےدانت عام طور زیادہ خراب ہوتے ہیں چونکہ دانتوں کی بھی
Exercise ضروری ہے ہمارے نبی کی ہرسنت میں دنیا وآخرت کے بےشمار فوائد چھپےہوئے
ہیں اللّٰہ ہمیں سنت رسول پر عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین