جو بیجو گے وہ ہی کاٹو گے

In اسلام
January 20, 2021

عزت کرو گے تو عزت ملے گی
ایک قول ہے کہ جو اپنے نفس (ذات) کی عزت نہیں کرتا تو اس کی بھی عزت نہیں کی جاتی
اب عزت کرنے کے کئی طریقے ہیں مثلاً آپ سفر کر رہے ہیں تو کوئی آپ سے بڑا یا کوئی خاتون گاڑی میں سوار ہو اور اس کو جگہ نہ مل رہی ہو تو ہمیں چاہیے کہ اس کے اعزاز میں اس کو اپنی جگہ دے دیں کیونکہ اللہ تعالیٰ بھی سفید ریش سے حیاء کرتے ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ تو اس چیز سے بے نیاز ہیں اللہ تعالیٰ کے حیاء کرنے کا مطلب ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں بزرگ لوگ ہیں اگر اللہ تعالیٰ حیاء کرتے ہیں تو اس سے اللہ تعالیٰ کے خزانوں میں کوئی زیادتی نہیں ہونی اور اللہ تعالیٰ کے حیاء نہ کرنے سے اس کے خزانوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہونی یہ تو صرف اس امت کو درس ہے کہ بڑوں کی عزت کی جائے جو بڑوں کی عزت نہیں کرتا اس کے بارے میں حدیث شریف میں بڑی وعید آئی ہے
حدیث شریف میں ہے کہ جو بڑوں کی عزت نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں ہے
یہ ایک بہت بڑی وعید ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے ایسے شخص کو اپنوں میں شامل ہی نہیں کیا تو کیا خیال ہے کہ وہ آخرت کے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے اپنوں میں شامل ہو گا کیا؟
آجکل ہم لوگ بہت پیچھے رہ گئے ہیں صرف اور صرف بے ادب ہونے کی وجہ سے جبکہ اسلام تو ہے ہی سارے کا سارا ادب
اگر ہم آج کسی کا ادب کریں گے تو کل کو ہمارا بھی ادب کیا جائے گا وگرنہ پھر صورت حال بگڑ جائے گی آجکل کا جو دور چل رہا ہے اس میں ہم کسی پر بے جا سختی نہیں کر سکتے کیونکہ آجکل لوگوں میں برداشت بالکل ختم ہو گئی ہے توہم اگر کسی کا ادب کریں گے تو کل کو ہماری بات کی بھی کچھ اہمیت ہو گی جیسا کریں گے ویسا ہی بھریں گے اللہ تعالیٰ ہم سب کو باادب بنائے
آمین ثم آمین
تحریر :سیف الرحمن چاند

/ Published posts: 11

زندگی کا سکون نماز میں ہے

Facebook