سوشل میڈیا سے گھر بیٹھے زندگی بدلیں
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ جس طرح سانس لینا، کھانا، پینا، پہننا، اوڑھنا آج کے انسان کی ضرورت ہے ویسے ہی سوشل میڈیا بھی آج کے انسان کی ضرورت بن چکا ھے یا شاہد ہم نے خود اسے اپنی ضرورت بنا لیا ہے- لیکن جو بھی ہے سوشل میڈیا کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جا سکتا- کیونکہ کوئ بھی چیز بذات خود اچھی یا بُری نہیں ہوتی بلکہ اس چیز کا استعمال اسے اچھا یا بُرا بناتا ہے- اس لیۓ سوشل میڈیا کے جہاں بہت سے نقصانات ہیں- وہیں ایک انسان گھر بیٹھے اس کے مثبت استعمال سے اپنی زندگی بھی بدل سکتا ہے- آپ یقینناً حیران ہوں گے کہ کیسے ایک انسان گھر بیٹھے صرف سوشل میڈیا کے استعمال سے اپنی زندگی بدل سکتا ہے-
یہ ایک بہت دلچسپ حقیقت ہے کیونکہ ہم جو کچھ سنتے اور دیکھتے ہیں- اس کا ہماری شخصیت پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے- اس لیۓ ہمیں سوشل میڈیا کا استعمال بہت محتاط طریقے سے کرنا چاہیۓ- کیونکہ یہ چیزیں انسان پر بہت دیرپا اثر رکھتی ہیں- اگرآپ گھر بیٹھے سوشل میڈیا سے اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں تو نیچے بیان کردہ نکات کو غور سے پڑھیں اور اپنے عزیز رشتہ داروں اور دوست احباب کے ساتھ بھی شیئر کریں تا کہ وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں-
1۔سوشل میڈیا اور آپ کی شخصیت:
اگرآپ چاھتے ہیں کہ آپ کے کردار کے اندر مثبت تبدیلیاں آئیں، آپ کی شخصیت میں اعلیٰ خوبیاں پیدا ہوں، دنیا و آخرت دونوں جہانوں کی کامیابیاں و عزتیں آپ کے قدم چومیں اور آپ گمراہی و گناھوں کی زندگی سے بچنا چاہتے ہیں تو آج ہی سوشل میڈیا پر اللہ والوں کے بیانات سننا شروع کر دیں- اللہ والوں میں علامہ خادم حسین رضویؒ سرفہرست ہیں- آپ یوٹیوب پر رضوی میڈیا 92 چینل پر ان کے عشقِ رسولﷺ پر مبنی نہایت غیرت مندانہ بیانات سن سکتے ہیں- آپ ان کے بیانات سننے سے پہلے اور بعد میں، اپنی شخصیت میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے-
2- سوشل میڈیا اور خودمختاری:
آپ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوۓ گھر بیٹھے کوئ ہنر سیکھ کر حلال رزق بھی کما سکتے ھیں- جو کہ خواتین کے لیۓ بہت آسان اور فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے- ویسے تو پاکستان میں بہت سے ادارے ہیں جو لوگوں کوآن لائن کمانا سکھا رہے ہیں جن میں ڈی جی سکلز سرفہرست ہے یہ ادارہ مختلف قسم کے ھنر سکھاتا ہے- آپ اس میں اپنے شوق کے مطابق ان کی ویبسائیٹ پر کسی بھی ہنر کے سیکھنے کے لیۓ اپلائ کر سکتے ہیں- کوئ بھی ہنر سیکھنے کا دورانیہ 3 مھینے ہوتا ہے- اس کے برعکس اگر آپ جلدی سیکھنا چاھتے ہیں تو آپ یوٹیوب پر سر ہشام سرور کے چینل پر بھی جا کر سیکھ سکتے ہیں لیکن یاد رہے ایک مسلمان ھمیشہ پاکیزہ کھاتا ہے اس لیے کمانے سے پھلے شریعت سے رہنمائ لازمی لینی چاہیۓ-
مجھے امید ہے کہ میری یہ تحریرآپ لوگوں کے لیۓ بہت فائدہ مند ثابت ھو گی-