خوشبودارگجرے :۔
جدید تحقیق سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ خوشبو انسانی جذبات کو تیزی و تندی سے بچا کر پر سکون رکھنے میں مدد دیتی ہے سنگار شاستر کے مطابق خواتین کے لیے گجروں کا استعمال غیر ضروری نہیں سمجھا جاتا بلکہ خوشبو ذندگی کا لازمی جز ہے ۔ قدیم دور میں بھی خواتین صندل کی خوشبو سے اپنے آپ کو مہکاتی تھیں کیونکہ حسن کی دلکشی خوشبو میں پوشیدہ ہے اور آج کل خواتین پرفیوم اور سینٹ کا استعمال کرتی ہیں تا کہ اپنی خوبصورتی اور خوشبو سے دوسروں کو متاثر کر سکیں اسی لیے وہ پارٹیز اور اپنی عام ذندگی میں بھی پرفیم کا استعمال کرتی ہیں، متوسط طبقے کی خواتین اگر پرفیوم نہ خرید سکیں تو وہ عطر کے انتخاب کے وقت اس بات کا خیال رکھتی ہیں کہ انکی خوشبو ہلکی اور فرحت بخش ہو، ذیادہ تر خواتین شادی اور پارٹیز کے مقعوں رنگ برنگے گجروں کیساتھ سرخ گلابوں کے گجرے ذیادہ پسند کرتی ہیں ۔
Thursday 7th November 2024 8:47 am