Skip to content

پینسل چرائی اور پھانسی تک پہنچ گیا!

پینسل چرائی اور پھانسی تک پہنچ گیا،

ہوا کچھ یوں کہ رات کو ایک گھر میں ڈاکو چوری کرنے کے لئے گھس گیا۔ اس گھر کا ایک شخص اپنی چھت پر گھوم رہا تھا جیسے ہی اس نے ڈاکوؤں کو دیکھا تو فورن پولیس کو فون کردیا کچھ دیر کے بعد پولیس پہنچ گئی۔ اور اس ڈاکو کو پکڑ لیا جب مقدمہ ہوا تو پتہ چلا کہ اس ڈاکو نے بہت سے قتل کیئے بہت سی چوریاں کی ہیں تو عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی۔

جب ڈاکو کو پھانسی کے لیے لئے گئے تو اس سے آخری خواہش پوچھی تو ڈاکو نے کہا میں اپنی ماں سے ملنا چاہتا ہوں۔ ڈاکو کی آخری خواہش پوری کرنے کے لئے اس کی ماں کو لایا گیا جیسے ہی ڈاکو کی ماں قریب آئی تو ڈاکو نے اپنی ماں کا گلا پکڑا اور مارنا شروع کر دیا۔ پھر پولیس نے اس ڈاکو سے اس کی ماں کو چھڑوا یا پھر ڈاکو سے اس حرکت کے بارے میں پوچھا تو ڈاکو نے کہا میں پھانسی تک اس کی وجہ سے پہنچا ہوں۔ ہوا کچھ یوں کہ میں جب چھوٹا تھا تو اسکول سے اپنے ایک دوست کی پینسل چوری کی اور اسے دکھائی ہونا تو یہ چاہیے تھا۔ کہ یہ ماں مجھے اس غلط کام سے روکتی مجھے مارتی ڈانٹتی لیکن یہ عورت مسکرا پڑی اور مجھے کچھ بھی نہیں کہا مجھ میں تو عقل ہی نہیں تھی۔

میں یہ سمجھا کہ شاید میں نے اچھا کام کیا ہے پھر میں نے اور چوریاں کرنا شروع کردی۔ جیسے ہی میں بڑا ہوتا گیا میری چوری کی عادت بھی بڑھتی گئی۔ اور پھر چوری کرتے کرتے مجھ سے قتل بھی ہونے شروع ہو گے۔ اسی چوری کرنے کے دوران مجھے پولیس نے پکڑلیا اور ابھی اسی عورت کی وجہ سے میں کچھ دیر کے بعد پھانسی پر لٹکا دیا جاؤں گا۔

دوستو آپ نے دیکھا کہ بچپن میں غلط تربیت کی وجہ سے بچہ کا کیا انجام ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *