>دل دکی ہو تو اسے پڑھو۔۔۔۔۔۔!!
ایک بار ایک لڑکی نے میڈیکل کالج اڈمیشن ٹیسٹ میں اچھے نمبر حاصل کرنے کی بہت کوشش کی تاکہ اس کا اچھی یونیورسٹی میں داخلا ہو جاۓ اور ڈاکٹر بننے کا خواب اس کا پورا ہو جاۓ۔ اس نے بہت محنت کی لیکن اس کا داخلا نہیں ہوا۔جس کی وجہ سے وہ اندر سے پوری ٹوٹ گئ۔ بہت پریشان رہنے لگ گئ۔ دکی رہنے لگ گئ۔اس کے والد سے اس کی یہ حالت دیکھی نہ گئ۔ پھر انہوں نے ایک دن اپنی بیٹی کو بولایا اور کہاکہ تم ایک بار میرے ساتھ کچن میں چلو مجھے تمہیں کچھ دیکھانایے۔
کچن میں پہلے ہی سے انہوں نے گیس کے اوپر تین برتن رکھے ہوۓ تھے۔پھر انہوں نے تینوں برتن میں پانی ڈالا۔ ایک برتن میں کچھ آلو ڈالے،دوسرے میں کچھ انڈے ڈالے اور تیسرے کی اندر چاۓ کی پتی۔اور ان کو ابلنے کے لئے چھوڑ دیا۔اس کے باد بیس منٹ تک وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کھڑے ہو کر دیکھتے رہے۔تو بیٹی اندر سے تھوڑی تنگ سی ہونے لگی کہتی ہے یہ کیا کر رہے ہو آپ؟ اس کے والد صاحب نے کہاکہ تم صرف ایک منٹ رکو تمہیں سب سمجھ آجاۓگا۔
پھر اس کے بعد انہوں نے ایک ایک کر کے گیس کو بند کیا اور پہلے برتن سے آلو نکال کر پلیٹ میں رکھ دیۓ۔اور دوسرے برتن سے انڈے نکالے اور ایک پلیٹ میں رکھ دیا۔اور تیسرے پرتن سے انہوں نے چاۓ کو چھانی اور ایک کپ میں بھر دیا۔اور ان سب کو بیٹی کے سامنے رکھ دیا ۔بیٹی سے پوچھاکہ تمہیں کیا نظر آرہاہے؟ ان کی بیٹی کو تھوڑا غصہ آگیا اوا کہا کہ اس میں دیکھنا کیا ہے ایک میں آلو ہیں،ایک میں اندے اور چاۓ۔
تو اس کے والد نے کہاکہ ایک بار اس کو چھو کر دیکھو شاید تمہیں کچھ سمج آۓ۔جب اس نے آلو کو چھوا اور تھورا سا دبایا تو وہ بہت نرم ہو چکے تھے تو اس کے بعد اس کے والد نے انڈوں کو توڑا تو وہ سخت تھے،اور ہھر اس کے والد نے چاۓ والے کپ کو اٹھایا اور بیٹی سے کہا اسے سونگ کر دیکھو۔جب ان کی بیٹی نے سونگا تو اس کے چہرے پہ مسکراہٹ آگئ۔والد نے کہا کہ تم نے دیکھاکہ کیا ہوا یہاں پر؟
تینوں ہی بلکل ایک ہی جگہ گۓ(گرم پانی) لیکن تینوں نے ہی الگ الگ کام کیا۔ پہلا آلو’ جو سخت تھا پہلے جب اسے گرم پانی میں ڈالا تو وہ اندر سے نوم ہو گیا یعنی کہ کمزور پڑگۓ۔دوسرے انڈے جو گرم پانی میں جانے سے پہلے بلکل اندر سے کمزور تھےلیکن گرم پانی میں جانے کے بعد اندر سے مضبوط ہو گۓ۔اور تیسری تھی جاۓ جس نے دونوں سے الگ کیا۔گرم ہانی میں جانے کے بعد اس نے خود کو نہیں بدلا بلکہ سارے پانی کو ہی بدل ڈالا۔ ہماری زندگی میں بھی بلکل ایسا ہی ہوتا ہے یہ تم پر ہے کے تمہیں ان تینوں میں سے کس جیسا بننا ہے
آلو جیساکہ جب بھی کو مشکل آۓ تم اندر سے ٹوٹ جاؤ۔
انڈے جیسا کہ جب بھی کوئی مشکل آۓ تم اندر سے مضبوط ہو جاؤ اور مقابلہ کرو۔ تیسرا چاۓ جیسا کہ جب بھی کوئ مشکل آۓ بلکہ تم اس کا مقابلہ کرو اپنی زندگی ہی بدل ڈالو۔۔۔۔۔