Skip to content

سردیوں میں جلد کو نرم و ملائم رکھنے والی کریم اب گھر میں بنائیں۔

سردیوں کے آ تے ہی سب لوگوں کے ہاتھ اور منہ خشک ہو جاتے ہیں جو نہ دیکھنے والے پسند کرتے ہیں اور خود بھی انسان اپنی جلد سے تنگ ہوتا رہتا ہے لیکن اب نہیں ۔ خشکی سے نجات کے لیے اب اس کریم کو گھر میں بنائیں۔
کریم کے اجزاء :-
کوئی بھی گھر میں موجود لوشن =4 کھانے کے چمچ
جوجو بو آئل / زیتون کا تیل= 2 کھانے کے چمچ
گلیسرین = 1 کھانے کا چمچ
وائیٹمن ئ کے کیپسول = 2 عدد
ترکیب :-
سب سے پہلے گھر میں موجود کوئی بھی لوشن لے لیں ۔اور چار کھانے کے چمچ بھر بھر کر ایک پیالے میں ڈال لیں اور اسے اچھی طرح مکس کر لیں۔ پھر اس میں دو کھانے کے چمچ جوجو بو آئل یا زیتون کا تیل لے لیں جو کہ کسی بھی پنسار کی دکان سے مل جائے گا باآسانی۔ اب اس پیسٹ کو چمچ سے اچھی طرح ہلائیں تاکہ آئل اور لوشن مکس ہو جائیں۔ اب اس میں ایک کھانے کا چمچ گلیسرین تھوڑی مقدار میں ڈال دیں اور دوبار چمچ ہلائیں اور آخر میں اس پیالے میں دو وائیٹمن کے کیپسول ڈال دیں ۔کیپسول ڈالنے کے بعد چمچ سے اس کریم کو اتنی دیر ہلائیں کہ یہ اچھی طرح مکس ہو جائے ۔اب اسے کسی کریم کے ڈبے میں ڈال کر رکھ دیں ۔ اسے دن میں کم از کم دو مرتبہ استعمال کرتے رہیں۔ نہانے کے بعد اسے پورے جسم پر لگائیں اور کچھ ہی دنوں میں آ پ کا جسم اور چہرہ نرم و ملائم ہو جائے گا ۔ اس کریم کو فریج میں رکھنا چاہیں یا باہر وہ آپ کی مرضی کیونکہ سردیوں میں اگر فریج کے باہر بھی پڑی رہے تو خراب بالکل نہیں ہوگی۔
اس کریم کو نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی لگا سکتے ہیں ۔ سردیوں کی خشکی سے بچنے کا سب سے مفید حل۔ چہرے کو نرم و ملائم کرنے کے ساتھ ساتھ رنگ بھی نکھر جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *