Skip to content

انٹر نیٹ سے پیسے کمانے کا آسان سا فارمولہ

انٹر نیٹ سے پیسے کمانے کا آسان سا فارمولہ

انٹر نیٹ سے پیسے کمانے کا ایک ہی آسان سا فارمولہ ہے اور وہ ہے تسلسل کے ساتھ کام کرنا اور صبر رکھنا۔موجودہ دور میں ہر شخص کے پاس انٹرنیٹ ہے اور ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر کام کر کے گھر بیٹھے پیسے کمائے ۔انٹر نیٹ سے پیسے کمانا مشکل توہو مگر ناممکن نہیں۔ کچھ نوجوان کوشش تو کرتے ہیں مگر کچھ دن کام کر کے جب دیکھتے ہیں کہ کچھ نہیں مل رہا تو ہمت ہار جاتے ہیں اور کوشش کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

وہ ان لوگوں کو دیکھتے ہیں جو انٹرنیٹ سے ماہانہ لاکھوں کما رہے ہیں ۔ یہ سچ ہے کہ لوگ لاکھوں کما رہے ہیں مگر اس کے پیچھے ان کی ایک محنت ہوتی ہے اور انہیں اس مقام تک پہنچنے میں ایک ٹائم لگتا ہے ۔اگر کوئی اپنا کاروبار بھی شروع کیا جائے تو اسے بھی چلنے میں وقت درکار ہوتا ہے اس لیے جو لوگ انٹرنیٹ سے پیسے کمانا چاہتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ تھوڑا صبر سے کام لیں اور اپنی محنت کو جاری رکھیں ۔انٹر نیٹ سے پیسے کمانے کا یہ ایک بڑا فارمولا ہے کہ آپ تسلسل اور لگن کیساتھ اپنا کام جاری رکھیں ۔شروع شروع میں ہوسکتا ہے کہ آپ کو کچھ نہ ملے یا ملے تو وہ نہ ہونے کے برابر

ہو مگر پھر آہستہ آہستہ ایک وقت آئے گا کہ آپ کو وہاں سے کچھ ملنا شروع ہوجائے گا اور پھر ایک وقت آئے گا کہ آپ کی آمدن ہزاروں میں ہوجائے گی اور یوں آہستہ آہستہ آپ گھر بیٹھے انٹرنیٹ پر کام کر کے لاکھوں کمانا شروع ہو جائیں گے ۔
انٹر نیٹ پر کام کرنے کے مختلف پلیٹ فارم ہیں جن میں سے چند ایک کا ذکر درج ذیل ہے

نمبر1) یوٹیوب

اگر آپ کے پاس اپنی ویڈیو ہے یا کوئی ایسی سکل ہے جس میں آپ اچھے سے مہارت رکھتے ہو اور آپکو لگتا ہے کہ آپ اسے لوگوں کو اچھے سے سکھا سکیں گے تو پھر آپ کو یوٹیوب پر اپنا چینل بناناچاہئے اور اگر آپ کے پاس اپنی ویڈیوز نہیں تو پھر آپ کا یوٹیوب پر کام کرنا وقت کا ضیاع کرنا ہےکیونکہ کاپی رائٹ آنے کا خطرہ ہے اور کبھی بھی آپکا چینل بند ہو سکتا ہے۔

نمبر2) فیس بک

فیس بک پر آپ اپنا پیج بنا کر سوشل میڈیا مارکیٹنگ کر کے انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں ۔اگر آپ کے پاس اپنی پراڈکٹ ہیں تو آپ ان کی مارکیٹنگ کر کے یا پھر کسی اور کی پراڈکٹ بھی بیچ کرانٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں ۔

نمبر3) آرٹیکل رائٹنگ

اگر آپ کو آرٹیکل رائٹنگ آتی ہے اور کسی بھی مضمون پر اچھا لکھ سکتے ہیں تو آپ انٹر نیٹ پر آرٹیکل لکھ کر بھی پیسے کما سکتے ہیں ۔ جس میں مختلف ویب سائٹ ہیں جیسے کہ فائیور، اپ ورک وغیرہ جہاں پر آپ اپنی سروسز سیل کر کے انٹر نیٹ سے اچھا ریونیو کما سکتے ہیں ۔مگر ان ویب سائٹ پر زیادہ تر کام انگلش میں ہوتا ہے۔اس لیے ان پر کام کرنے کے لیے آپ کی انگلش اچھی ہونی چاہئے۔

نمبر4) نیوز فلیکس

حال ہی میں ایک ویب سائٹ لانچ ہوئی ہے جس پر اردو میں آرٹیکل لکھے جاتے ہیں ۔یہ ویب سائٹ ان لوگوں کے لیے امید کی ایک کرن ہے جولوگ اردو میں بہت اچھا لکھنا جانتے ہیں ۔آپ اس ویب سائٹ پر لکھ کر اپنی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں اور آپ گھر بیٹھے فل ٹائم اور پارٹ ٹائم کام کرکے انٹر نیٹ کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔

نوٹ

ان سب طریقوں سے کام کر کے آپ پیسے کما سکتے ہیں مگر ان میں کامیاب ہونے کا ایک ہی فارمولہ ہے اور وہ ہے مسلسل اور محنت سے اپنا کام جاری رکھنا اور صبر کا دامن تھامے رکھنا وقت تو لگے گا مگر آپ کامیاب ضرور ہوجائیں گے ۔ ان شا ء اللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *