سائل کو جھڑکنے کے کا انجام

In اسلام
January 05, 2021

بسم اللہ الرحمن الرحیم
جیسا کہ آپ سب قارئین کو معلوم ہے کہ آج کل کابغیر کسی خرچ کئے مفت میں حاصل کیا جانے والا شعبہ بھکاریوں والا ہےیہ شعبہ بھت ہی وسیع وعریض ہے یہاں کچھ بھکاریوں نے تو ملین روپے بنا لئے ہیں جیسا کہ آپ نے نیٹ پہ وائرل ہونے والے شوکت بھکاری کی داستان تو سنی ہو گی کہ جس نے لاکھوں روپے کی بنک رسیدیں دکھائیں
دیکھنے والے سننے والے پھر بھی اعتماد ویقین نھیں کر رہے تھے لیکن یہ آنکھوں دیکھی حقیقت ہے جو کسی وضاحت کی محتاج نہیں اور جنھوں نے اللہ کے نام پہ دیا ان کو لاکھ پتی بنایا آپ اندازہ کریں کہ اللہ نیں انکو کتنی دولتِ سے نوازہ ہو گا
اسلئیے اللہ نے قرآن میں فرمایا ہے
وا ماسائل فلا تنھر
سائل کو مت جھنڑکو
یھاں بھت ہی توجہ کی ضرورت ہے کہ ہم سائل کے ساتھ کس رویے کے ساتھ پیش آتے ہیں ھم اگر انکو کچھ دے نہیں سکتے تو انکو اخلاص کے ساتھ رخصت تو کر سکتے ہیں
مولا کائنات امام علی علیہ فرماتے ہیں
مانگنے والا اصل میں لینے نھیں دینے آتا ہے
مانگنے والا کنجوس کو سخی بنا دیتا ہے
آخر میں میں آپ کو اسی ٹاپک کے متعلق ایک واقعہ سے آگاہ کرتا چلوں جو انتھای ضروری ہے ہر ایک کیلیے
ایک مرتبہ ایک بادشاہ اپنی بیوی کے ساتھ
بیٹھ کے کھانا کھا رہا تھا کہ اتنے میں باھر سے آواز آئی کہ ہے کوی اللہ کے نام پہ دینے والا جوں ہی بادشاہ کےکانوں کے ساتھ یہ آواز ٹکرائی فورا بیوی کو کہنے لگا اس فقیر کو یہ سارا کھانا دے دو بیوی نے کھانا اٹھایا اور سائل کو دینے کے لیے گئی جوں ہیسائل کے چہرے پہ نظر پڑی حیرانی کی حالت میں واپس پلٹی ھاتھ سے برتن گر گئے بادشاہ نے حیرانی کی وجہ پو چھی
تو کہا کہ یہ میرا سابقہ شوھر تھا اسکے ساتھ میں اس طرح بیٹھ کے کھانا کھارہی تھی جسطرح تیرے ساتھ کھا رہی تھی تو اتنے میں ایک سائل نے ندا دی تو اس میرے سابقہ شوہر نے اسکو دھتکار دیا تواس کے بعد اللہ نے اسکو اتنا غریب کر دیا کہ اسنے مجھ کو ہی طلاق دے دی تو اس بادشاہ نے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں میں آپ کو اس سے بھی زیادہ حیرانی والی بات نہ بتاؤں کہ وہ سائل میں ہی تھا .
تو کبھی کبھی ایسا بھی ہو جاتا ہے
تو اس لئے کسی سا ئل کو مت جھڑکو.

/ Published posts: 20

may name is najeeb ullah

Facebook