بٹ کوائن پاکستانی 53 لاکھ روپے کا ہوگیا
انٹرنیشنل ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے عالمی دنیا میں کرنسی کے معاملے میں تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور ایسا ریکارڈ قائم کردیا ہے جس کو توڑنا کسی کرنسی کے بس میں نہیں دراصل بٹکوئین 33 ہزار امریکی ڈالر کا ہوگا یعنی کہ پاکستانی 53 لاکھ روپے سے بھی زیادہ. گزشتہ ہفتے کی کی شام کو انٹرنیشنل ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے پہلی دفعہ 30 ہزار امریکی ڈالر کی سطح کو عبور کر لیا لیکن ایک ہی دن بات اس کرنسی نے دنیا میں ایسا تہلکہ مچایا کہ ایک ہی دن میں تین ہزار امریکی ڈالر سے بھی زیادہ اس کی قیمت میں اضافہ ہوا اس طرح ایک بٹکوئین 33 ہزار امریکی ڈالر کے برابر ہوگیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے دسمبر کے مہینے میں ایک قیمت 20 ہزار ڈالر تھی لیکن ایک ہی مہینے میں 13 ہزار ڈالر کے اضافے کے ساتھ 33 ہزار ڈالر پر اس کی قیمت پہنچ گئی لیکن ہو سکتا ہے کہ کچھ ہی دنوں میں یہ چالیس ہزار ڈالر سے بھی تجاوز کر جائے لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں بٹ کوائن پر پابندی ہے اس لئے یہاں کی حکومت بٹ کوئین خریدنے پر اپنا پیسہ نہیں لگاتی لیکن ذرا آپ سوچیے کہ اگر پاکستانی حکومت آج سے تقریبا ایک سال پہلے یا دو سال پہلے بٹ کوائن خرید لیتی تو اس کے تمام تر قرضے آسانی سے اتر سکتے تھے
آج سے تقریبا ایک سال پہلے اس کی قیمت تقریبا 5 ہزار ڈالر سے بھی کم تھی اگر کوئی شخص ایک بٹکوئین خریدتا اور ایک سال بعد یعنی کے آج کے دن اس کی قیمت 33 ہزار ڈالر ہوتی مطلب کے اس کو ایک سال میں 28 ہزار یعنی کے پاکستانی روپے کے مطابق 45 لاکھ روپے کا منافع ہونا تھا اور اگر پاکستانی حکومت نے ایک سے زیادہ کچھ بٹ کوین خریدی ہوتے تو آج ان کا منافع کروڑوں میں ہوتا. اس سے پہلے سوشل میڈیا سٹار وقار ذکاء نے بھی بٹکوئین کے متعلق پاکستانی حکومت کے اوپر کیس کیا ہوا تھا اور اس کو لیگل کرانے کے لیے انہوں نے کیس لڑا لیکن اس وقت کسی کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا
آج کل جب اس کی قیمت بڑی ہے تو وقار زکا اب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں. وقار ذکاء نے اب ٹوئٹر پر ایک ٹرینڈ بھی بٹ کوائن کے متعلق چلایا ہوا ہے جس کا مقصد پاکستانی حکومت اور لوگوں کو اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ وقار زکا ایسے تین سال پہلے درست کہہ رہے تھے اگر ان کی بات مانی ہوتی تو آج کافی زیادہ پاکستان کے قرضے اتر سکتے تھے. اب اس سے بات بتانی بٹ کوائن کی قیمت میں کیا ضعف ہوتا ہے یا کمی ہوتی ہے لیکن دنیا کی پہلی کرنسی جس کی قیمت تیس ہزار امریکی ڈالر سے بھی تجاوز کر چکی ہے