اچھی صحت اللہ پاک کی طرف سے ایک عظیم نعمت میں سے ہے۔ صحت کے بغیر آپ کی زندگی بے رنگ ہو جاتی ہے کیونکہ آپ ہر رشتے پر بوجھ بن کر رہ جاتی ہے۔ لوگ لاکھوں روپے اپنی صحت پر خرچ کر دیتے ہیں گویا رنگ بھری زندگی واپس آجائے۔ اچھی صحت کا راز مثبت سوچ ہے۔ انسان کو زندگی میں کئی طرح کی پریشانیاں اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان تکالیف سے وہی نکل سکتا ہے جو حکمت کے ساتھ جانتا ہو کہ کیا کرنا ہے۔ اچھی صحت کے لئیے ضروری چیزیں یہ ہیں۔
متوازن غذا
متوازن غذا اچھی صحت کے لیے سب سے اہم ہے کیونکہ خوراک ہی فیصلہ کرتی ہے کہ آپ کی صحت کیسی ہوگی۔ ہم جو کھاتے ہیں وہی بن جاتے ہیں گویا غذا کا استعمال متوازن ہوگا تو ہی صحت برقرار رہے گی۔ متوازن غذا سے مراد ہے کہ آپ کی غذا میں وہ تمام چیزیں پائی جائیں وہ کہ انسانی جسم کے لیے اہم ہوں۔ قدرت نے انسان کے لئیے بہت سارے انعامات زمین پر اتارے ہیں۔ زمین پر طرح طرح کے پھل و سبزیاں موجود ہیں جن کو انسان اپنے لیے استعمال کرتا ہے۔ تازہ پھل و سبزیاں بے حد مفید ہیں جو کہ اچھی صحت کی ضمانت ہیں۔ اس لیے اچھی صحت کے لئیے متوازن غذا کا استعمال کرنا چائیے۔ کہا جاتا ہے کہ کسی چیز کی زیادتی بری چیز ہے اس لئیے خوراک کے معاملے میں بھی متوازن غذا کو برقرار رکھا جائے۔
ورزش
جسمانی اور دماغی نشونما کے لیے ورزش کا بہت بڑا کردار ہے۔ ورزش کرنے سے انسان تندرست رہتا ہے اور مختلف اقسام کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔ جو لوگ ورزش کو اپنا شعار بناتے ہیں ہیں ان کی جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کی بھی نشونما ہوتی رہتی ہے۔ ڈاکٹرز حضرات بھی ورزش کا مشورہ دیتے ہیں اور ان کے لیے ورزش کو اہم قرار دیتے ہیں جن کو دل اور بلند فشار خون کی شکایات ہوتی ہیں۔ ورزش کرنے سے جسم میں خون کی روانی درست رہتی ہے اور انسان کا وزن برقرار رہتا ہے۔ اس کے علاوہ دماغ بھی تروتازہ ہوجاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ایک صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے اس لئیے ورزش کی بڑی افادیت ہے۔ ورزش کو اپنا شعار بنا لیجئے، اللہ پاک کے حکم سے آپ کی زندگی خوشگوار بن جائے گی۔
احتیاطیں
اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ ان چیزوں سے احتیاط برتی جائیں جو کہ صحت کو خراب کرتی ہیں۔ ان میں سے سب سے ضروری چیز یہ کہ بازاری کھانوں سے احتیاط برتی جائے اور گھر کے بنے کھانے پر زندگی بسر کی جائے۔ احتیاط علاج سے کئی گناہ بہتر ہے کیونکہ صحت کی افادیت کا پتا بیمار سے پوچھیں۔ سردی کے موسم میں سردی سے بچیں اور خشک میواجات کھائیں۔ پرہیز گاری اختیار کریں اور اپنی صحت کا خاص خیال کریں۔
خوشیاں بانٹنا
آج کل ہر کوئی پریشان ہے اور ڈپریشن کا بھی شکار ہے۔ ڈپریشن کئی اور قسم کی بیماریوں کو جنم دیتی ہے جن میں دل اور بلند فشار خون کی بیماریاں عام ہیں۔ ڈپریشن کا ہونا انسان کے حال میں نا رہنا کی وجہ ہے۔ حال میں رہنا کسی بھی پریشانی سے نجات دلاتا ہے۔ کسی سے توقعات نا رکھیں ماسوائے اپنے رب سے اور خوشیاں بانٹیں۔ خوشیاں بانٹنے سے آپ خود بھی پر سکون رہتے ہیں اور دوسرے بھی آپ کی وجہ سے خوش ہوتے ہیں۔
حرف آخر
صحت اللہ پاک کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے جو انسان کے پاس ہوتی ہے تو اسے اس نعمت کا اندازہ نہیں ہوتا۔ جب بندہ بیمار ہوجاتا ہے تو اسے صحت جیسی نعمت کا اندازہ ہوتا ہے۔ اپنی جوانی کی حفاظت کریں اور نماز ادا کریں۔ دعا کی بڑی افادیت ہے اس لیے اپنے لیے اور دوسروں کے لیے خاص کر دعا کیا کریں۔ رب کی ذات کو خوش رکھیں اللہ پاک آپ کو خوش رکھے گا۔ اپنی صحت کو ہر شے پر ترجیح دیں۔ اللہ پاک سب کو صحت والی زندگی عطا کریں اور سب کو خوش رکھے