غریبوں کی مدد کرنا
ہمیں ملک پاکستان کے غریب عوام کی مدد کرنی چاہیے۔ اور غریب لوگوں سے عزت کے ساتھ پیش آنا چاہیے،اور ایسے غریب لوگوں کی مدد کرنی چاہیے کہ جو سفید پوش ہوں،جو کسی سے نہیں مانگتے ڈھونڈ کر ایسے لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔ جب ہم کسی ضرورت مند کی مدد کرتے ہیں تو بلکل اس بات کا احساس نہ ہو کہ آپ اُس پر احسان جتا رہے ہیں بلکہ اسکی مدد کرکےفوری بھول جائیں اور کہیں جا کر ایسے لوگ ڈھونڈنے چاہیے اور ان کی مدد کرنی چاہیے، یہی ہمارا دین اسلام بھی ہمیں یہی سکھاتا اور تلقین کرتا ہے۔ مدد کرنے سے جو خوشی اور سکون انسان کو ملتا ہے، اور اللہ پاک بھی خوش ہوتا ہے۔
ایک قوم بن کے رہنا
ہم سب کو ایک قوم بن کر رہنا چاہیے، اتفاق میں برکت ہوتی ہیں۔ جب قومیں تک جاں ہوتی ہیں تو دشمن کبھی بھی اس ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھتا اور نہ وہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس میں بڑی برکت ہے، ہم کو ایک دوسرے کے تھ مل کررہنا چاہیے مسلمان ہمیشہ سے اکٹھے رہے ہیں اُن میں غدار بھی ہوئے اور سازشیں کرنے والے بھی لیکن جب تک وہ مسلمان اکٹھے رہے کوئی ان سے نہ ٹکرایا، پاکستان میں اب لوگوں کے پاس وقت نہیں ہیں وہ بہت زیادہ مصروف ہوچکے ہیں اس لیے ایک دوسرے کو وقت نہیں دے پاتے اور مہنگائی کی وجہ سے بھی لوگ ایک دوسرے سے دور ہورہے ہیں۔ ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ ہم نے ایک ملک پاکستان میں رہنا ہے اور سب مسلمان اور پاکستانی ہیں تو اکٹھے رہنا چاہیے اس سے آپس میں پیار بڑھتا ہے اور نفرتیں دور ہوتی ہے۔
اچھے سلوک سے ایک دوسرے سے پیش آنا
ہم سب مسلمانوں کو بڑوں کی عزت اور چھوٹوں سے پیار کرنا چاہیے ہمارا دین اسلام بھی یہی تلقین کرتا ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بھائی بن کر رہنا چاہیے اور اتفاق کے ساتھ ایک دوسرے کی اچھی بات ماننی چاہیے، اس سے دوسرے مذہب کے لوگوں پر ہمارا اچھا اثر پڑے گا اور وہ بھی ہم پر اعتماد کرے گے اسلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلے گے اس سے ان کی بھی دنیاوآخرت سنور جائے گی اور ہماری بھی ہم مسلمانوں کو چاہیے کہ اسلام پر ہم اس قدر چل رہے ہوں کہ لوگ آپ پر یقین کریں کہ آپ اچھے اور اعتماد کے قابل ہے۔
محب وطن
وطن پاکستان کی محبت اصل میں پہلے آپس میں محبت ہیں اور جب ہم آپس میں محبت کریں گے تو انسانیت اُجاگر ہوگی اور اس طرح ہمارے دلوں میں وطن کی محبت بھی پیدا ہوگی اور ہمارا وطن حاصل کرنے کے لئے بہت قربانیاں دی گئی۔ اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ انہوں نے اس ملک پاکستان کی خاطر جان کے نظرانے دیئے ہم کو پاکستان کی قدر ہے اور ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور کرتے رہے گے انشاءاللہ اے اللہ پاک ہمارے ملک پاکستان کو آباد رکھے (آمین)