پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں بہت سے ایسے کھلاڑی گزرے ہیں جن کو بھلانا نا ممکن ہے۔ آج ایسے ہی ایک کھلاڑی کا ذکر کرتے ہیں جنھوں نے خوب شہرت پائ اور اپنی طاقت کا لوہا منوایا۔
تعارف
آج ہم جس ہیرو کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہ ہیں شعیب اختر۔ پاکستان کرکٹ کے یہ کھلاڑی درحقیقت ایک ہیرو تھے۔ آپ اپنی باؤلنگ کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔ بلے بازی کے ساتھ ساتھ باؤلنگ میں بھی پاکستانی کھلاڑی بہت مشہور ہیں اور شعیب اختر ان میں پہلے نمبر پر ہیں؟
کیرئیر کا آغاز
شعیب اختر 13 اگست 1975 کو پیدا ہوئے اور 1997 میں کرکٹ کا آغاز کیا۔ آپ نے بہت زیادہ شہرت پائ اور پوری دنیا مین اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
عرفی نام
شعیب اختر کو راولپنڈی ایکسپریس بھی کہا جاتا ہے۔ شعیب اختر ٹائیگر کے نام سے بھی مشہور ہیں۔
خدمات
شعیب اختر نے بحیثیت ایک بؤلر اہم کردار ادا کیا اور اپنی تباہ کن باؤلنگ کی وجہ سے پاکستان کو کئ میچ جتوائے۔کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ تیز بال پھینکنے کا ریکارڈ شعیب اختر کا ہے۔ آپ نے تقریباً 156 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک گیند پھینکی تھی جو آج تک کوئ نہ کر سکا۔
مشہور واقعہ
ایک بڑا دلچسپ اور مشہور واقعہ ہے جب شعیب اختر شروع شروع میں کرکٹ کھیلنے قومی ٹیم میں آئے تو مخالف ٹیم کے ایک کھلاڑی نے آپ سے پوچھا کہ نام کیا ہے تو شعیب اختر نے جواب دیا کہ بہت جلد جان جاؤ گے اور پھر واقعی دنیا شعیب اختر کو جلد ہی جان گئ۔شعیب اختر جیسے گیند باز کا سامنا ہر بلے باز کے بس کی بات نہیں تھی۔آپ کو دیکھ کر بلے بازوں کی ٹانگیں کانپتی تھیں۔ آپ تقریباً باؤنڈری کی حد سے دوڑ کر آتے اور بال کرواتے۔بڑے بڑے مشہور عالمی بلے باز بھی جب شعیب اختر کے سامنے آتے تھے تو سب کچھ بھول جاتا اور وہ بھی کچھ نہ کر پاتے تھے۔ کیونکہ شعیب اختر آنکھوں میں آگ لیے دوڑ کر آتے تھے اور آپ اتنی تیز رفتاری سے دوڑتے تھے ایسے لگتا کہ
چیتا دوڑ کر آ رہا ہے۔
شعیب اختر اور سچن ٹنڈولکر کی لڑائ
بھارت کا ایک مشہور بلے باز سچن ٹنڈولکر ورلڈ کپ 2003 میں پاکستان کے خلاف میچ میں بہت اچھی بیٹنگ کر رہا تھا اور وہ اس وقت سینچری کے قریب تھا۔ اس نے شعیب اختر کو کچھ چھکے لگائے مگر پھر راولپنڈی ایکسپریس نے ایک خطرناک باؤنسر کیا اور ٹنڈولکر اس سے گھبرا گیا۔اگلی ہی گیند پر وہ آوٹ ہو گیا اور اپنی سینچری بھی مکمل نہ کر سکا۔شعیب ا ختر 2011 میں کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے مگر آپ نے بہت زیادہ شہرت پائ۔بچپن میں جب شعیب اختر کے گھر کے اوپر سے جہاز گزرا تو وہ عقاب کے پروں کی طرح پھیلاہوا تھا تو شعیب اختر کو یہ بہت پسند آیا۔ جب شعیب اختر کسی کھلاڑی کو آؤٹ کرت تو جشن میں اپنے دونوں ہا تھوں کو پھیلا دیتے تھے۔